ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

مدھیہ پردیش میں ہنر مندی  کا  فروغ

Posted On: 24 JUL 2024 3:21PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے  اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم ) کے تحت، ہنر مندی کے فرو غ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) مختلف اسکیموں کے تحت ہنر مندی  کے فروغ کے مراکز/انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہنر  مندی ، دوبارہ ہنر  مندی اور اعلیٰ  ہنر مندی کی تربیت فراہم کرتی ہے۔  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی )، جن سِکھشن  سنستھان (جے ایس ایس )، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس ) اور کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم ( سی ٹی ایس ) صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز ) کے ذریعے  ،  مدھیہ پردیش سمیت ملک بھر میں سماج کے تمام طبقات کے لیے  ہیں نیز ایم ایس ڈی ای  کی اسکیمیں مانگ پر مبنی ہیں ۔ تاہم، آئی آئی ٹیز  میں، ریزرویشن کی پالیسی متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اختیار کی جاتی ہے۔ ایم ایس ڈی ای کی مختلف اسکیموں کے تحت کل استفادہ کنندگان اور قبائلی استفادہ کنندگان کی تعداد  درج ذیل ہے۔

نمبر شمار

اسکیم کا نام

استفادہ کنندگان کی  تعداد

قبائلی استفادہ کنندگان کی تعداد

1

پی ایم کے وی وائی (  آغاز سے جون ، 2024 ء تک )

14811506

730078

2

جے ایس ایس ( 19-2018 ء سے جون ، 2024 ء تک )

2638028

360616

3

این اے پی ایس ( 19-2018 ء سے جون ، 2024 ء تک )

2991072

134203

4

سی ٹی ایس ( 2018 ء سے 2023 ء تک )

7951834

638630

 

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب جینت چودھری نے  فراہم کیں ۔

  

*****************************

)ش ح۔و ا   ۔  ع ا (

U.No. 8645

 

 



(Release ID: 2036359) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi