مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک بہتر مستقبل کی تشكیل


مرکزی بجٹ 2025-2024 میں شہری انقلاب آفرینی کی حکمت عملیاں

Posted On: 23 JUL 2024 6:52PM by PIB Delhi

مامورِ خزانہ اور کارپوریٹ کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ملک کو مضبوط ترقی اور وسیع تر خوشحالی کی طرف لے جانے کے حکومت کے عزم پر زور دینے والا مرکزی بجٹ 2025-2024  پیش کیا۔اس بجٹ کے اہم نمایاں نكات میں سے ایک شہری ترقی ہے جس سے مختلف اقدامات کے ذریعے رجوع کیا گیا ہے جس کا مقصد ہاؤسنگ، كرائے کی سہولیات، شہر کی منصوبہ بندی، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور سڑکوں پر خوانچہ فروشوں کے لیے تعاون کو بہتر بنانا ہے۔

پی ایم آواس یوجنا

توسیع اور سرمایہ کاری

مرکزی بجٹ 2025-2024 میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ اضافی مکانات کی تعمیر کے لیے رقوم مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس میں پی ایم آواس یوجنا اربن 2.0 شامل ہے جس کا مقصد 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک کروڑ شہری غریب اور متوسط ​​طبقے کے كنبوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ تعاون کے لیے اگلے پانچ سالوں میں 2.2 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیں اسکیم سستی شرحوں پر قرضوں کی سہولت کے لیے سود پر سبسڈی فراہم کرے گی۔

وژن اور عزم

شہری علاقوں كے لیے2015 میں  اور دیہی علاقوں کے لیے 2016 میں اپنی تشكیل کے بعد سے پی ایم آواس یوجنا نے ضروری سہولیات جیسے گھریلو بیت الخلاء، ایل پی جی کنکشن، بجلی، اور فعال گھریلو نل کے کنکشن کے ساتھ پکے مکانات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہ اسکیم  كنبے کی خاتون سربراہ گھر کی مالک یا شریک مالک بنانے كو بھی لازمی قرار دیتے ہوءے معاشی طور پر کمزور طبقوں  اور کم آمدنی والے گروپوں  میں خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دیتی ہیں۔

رینٹل ہاؤسنگ

بجٹ میں پی پی پی موڈ کے ذریعے صنعتی کارکنوں کی خاطر ہاسٹل کی طرز کی رہائش کے ساتھ رینٹل ہاؤسنگ کی سہولت اجاگر كی گئی ہے جو وائبلٹی گیپ فنڈنگ اور اینکر انڈسٹریز سے وابستگی سے تعاون یافتہ ہے۔ رینٹل ہاؤسنگ مارکیٹ کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے پالیسیاں اور ضوابط وضع کیے جائیں گے۔

ترقی کے مرکز کے طور پر شہر

حکومت اقتصادی اور ٹرانزٹ منصوبہ بندی کے ذریعے شہروں کو ترقی کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ٹاؤن پلاننگ اسکیموں کا استعمال کرتے ہوئے نیم شہری علاقوں کی منظم ترقی کا ارادہ رکھتی ہے۔ موجودہ شہروں کی تخلیقی براؤن فیلڈ ری ڈیولپمنٹ کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا جائے گا جس میں پالیسیوں، مارکیٹ پر مبنی میکانزم، اور ضابطے کو فعال کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈویلپمنٹ پلان 30 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 14 بڑے شہروں کے لیے نافذ کیا جائے گا۔

پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی

مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں اور کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کے ساتھ شراکت میں 100 بڑے شہروں میں پانی کی فراہمی، سیوریج ٹریٹمنٹ اور ٹھوس فضلوں كے نظم كے پروجیکٹوں کو فروغ دے گی۔ یہ منصوبے آبپاشی اور قریبی ٹینکوں کو بھرنے کے لیے بھی ٹریٹ شدہ پانی کا استعمال کریں گے۔

ہفتہ وار 'ہاٹ'

ایک نئی اسکیم منتخب شہروں میں اگلے پانچ سالوں کے لیے ہر سال 100 ہفتہ وار 'ہاٹ' یا اسٹریٹ فوڈ ہب کی ترقی میں معاونت کرے گی۔  سڑكوں پہ خوانچہ فروشی كرنے والوں کی زندگیوں کو بہتر کرنے كی یہ كوشش پی ایم سواندھی اسکیم کی کامیابی پر استوار ہوگا۔

اسٹامپ ڈیوٹی

مرکزی حکومت ریاستوں کو ہائی اسٹامپ ڈیوٹی کی شرحوں میں اعتدال لانے کی ترغیب دے گی اور خواتین کی طرف سے خریدی گئی جائیدادوں کے لیے ڈیوٹی کو مزید کم کرنے پر غور کرے گی۔ اس طرح  اس اصلاحی قدم کو شہری ترقی کی اسکیموں کا ایک لازمی جزو بنایا جائے گا۔

شہری ترقی پر مرکزی بجٹ 2025-2024 کی توجہ شہری اور دیہی آبادیوں کو مکانات، کرایے کی سہولیات اور ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ خاطر خواہ سرمایہ کاری اور حكمت انگیز اقدامات کے ذریعے بجٹ کا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ملک بھر میں پائیدار شہر کاری کو فروغ دینا ہے۔

حوالہ جات

https://pmay-urban.gov.in/

https://arhc.mohua.gov.in/

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2035618

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2035609

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2035563

بجٹ2024: https://www.indiabudget.gov.in/doc/Budget_Speech.pdf

بجٹ ایک نظر میں: https://www.indiabudget.gov.in/

https://pmayg.nic.in/netiay/PBIDashboard/PMAYGDashboard.aspx

https://pmay-urban.gov.in/

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:8619



(Release ID: 2036081) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil