جل شکتی وزارت

جل جیون مشن نے 5 سال کے مختصر عرصے میں محض 3 کروڑ سے 15 کروڑ دیہی نل کنکشن کا تاریخی سنگ میل حاصل کیا


ہر گھر جل کا  درجہ 2.28 لاکھ گاؤں اور 190 اضلاع نے  حاصل کیا

پانی کے نمونوں کی بروقت جانچ کو یقینی بنانے کے لیے 2163 لیباریٹریاں   کام کر رہی ہیں؛  24.59 لاکھ سے زیادہ خواتین کو فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے پانی کے نمونوں کی جانچ کے لیے تربیت دی گئی

ملک بھر میں 88.91 فی صد اسکولوں اور 85.08 فی صد  آنگن واڑی مراکز کو نل کا پانی فراہم کیا جاتا ہے

اس سنہری سنگ میل نے نہ صرف ہمارے ہم وطنوں کو خالص پانی کا تحفہ دیا ہے بلکہ ان کے معیار زندگی کو بھی منفرد طور پر بہتر کیا ہے: جناب سی آر پاٹل    

Posted On: 23 JUL 2024 2:58PM by PIB Delhi

قومی جل جیون مشن (جے جے ایم) نے ملک بھر میں 15 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرکے آج ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 15 اگست  ، 2019 ء کو شروع کئے گئے ، اس اہم  پہل نے اپنے آغاز کے بعد سے دیہی نل کنکشن کوریج کو  3 کروڑ سے بڑھا کر 5 سال کے قلیل  مدت میں حیرت انگیز طور پر 15 کروڑ تک بڑھا کر بے مثال رفتار اور پیمانے کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ’پر ایک پوسٹ میں جل شکتی  کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے  ، اس تاریخی کارنامے کو حاصل کرنے میں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے لیے ، ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ اس سنہری سنگ میل نے نہ صرف ہمارے ہم وطنوں کو صاف پانی کا تحفہ دیا ہے بلکہ ان کے معیار زندگی کو بھی منفرد طور پر بہتر  بنایا ہے۔ ’’

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ  اشتراک کرتے ہوئے، جل جیون مشن ( جے جے ایم ) نے کئی اہم سنگ میل حاصل کئے ہیں ۔ آج تک، آٹھ ریاستیں - گوا، تلنگانہ، ہریانہ، گجرات، پنجاب، ہماچل پردیش، میزورم اور اروناچل پردیش اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقے - پڈوچیری، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، اور انڈمان اور نکوبار جزائر نے 100 فی صد کوریج حاصل کی ہے۔  کئی دیگر ریاستیں  بہتر طریقے سے ترقی کر رہی ہیں اور جلد ہی ‘ہر گھر جل ( ایچ جی جے ) ’  کا درجہ حاصل کر لینے کی اطلاع دیں  گی۔ بہار (96.08 فی صد)، اتراکھنڈ (95.02 فی صد)، لداخ (93.25 فی صد) اور ناگالینڈ (91.58 فی صد) نے  ہر گھر جل  کے درجہ کی  جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

اس کے علاوہ 2.28 لاکھ گاؤں اور 190 اضلاع نے ‘ہر گھر جل’ کی اطلاع دی ہے، جب کہ 100 اضلاع اور 1.25 لاکھ سے زیادہ گاؤں ‘ہر گھر جل’ سے مستفید ہوئے ہیں۔ 23 جولائی ، 2024 ء تک، 5.24 لاکھ ولیج واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹیاں (وی ڈبلیو ایس سیز )/پانی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور 5.12 لاکھ ولیج ایکشن پلانز (وی اے پیز ) تیار کیے گئے ہیں ، جن میں پانی کی سپلائی اسکیم کی قسم، لاگت کے تخمینے، نفاذ کے شیڈول  اور او اینڈ ایم انتظامات کی تفصیل دی گئی ہے۔

جل جیون مشن ( جے جے ایم ) ، وسیلے اور ترسیل کے مقامات سے پانی کے نمونوں کی باقاعدگی سے سخت جانچ کو یقینی بناتا ہے۔ پانی کے نمونوں کی بروقت جانچ کو یقینی بنانے کے لیے کل 2163 لیباریٹریاں کام کر رہی  ہیں۔ معیار کو یقینی بنانے کے لیے 24.59 لاکھ سے زیادہ خواتین کو فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ ( ایف ٹی کے )  کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے نمونوں کی جانچ کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ پینے کا محفوظ پانی  ، اب تمام آرسینک اور فلورائیڈ سے متاثرہ بستیوں میں دستیاب ہے۔ تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مسلسل مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پینے کے پانی کی فراہمی کے قابل اعتماد اور پائیداری کے لیے تمام اقدامات کریں۔

گھریلو رابطوں کے علاوہ، مشن نے ملک بھر میں 9.28 لاکھ (88.91 فی صد) اسکولوں اور 9.68 لاکھ (85.08 فی صد) آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ 112 خواہش مند اضلاع میں، نل کے پانی کی رسائی  شروع کرتے  وقت 21.38 لاکھ (7.80 فی صد) گھرانوں سے بڑھ کر 23 جولائی ، 2024 ء تک 2.11 کروڑ (77.16 فی صد) گھرانوں تک پہنچ گئی ہے۔

‘ہر گھر جل’  پہل بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی فوائد  فراہم کر رہی ہے ۔  دیہی آبادی، خاص طور پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو روزانہ پانی لانے کے مشکل کام سے آزاد کر رہی ہے اور بچ جانے والے  وقت کو اب آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں، ہنر مندی کی نشوونما اور بچوں کی تعلیم میں معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ جل جیون مشن دیہی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو چھو کر دیہی منظر نامے کو گہرائی سے تبدیل کر رہا ہے۔ یہ مشن زندگی کے معیار کو بڑھا رہا ہے، صحت اور بہبود کو یقینی بنا رہا ہے اور دیہی زندگیوں کو باوقار اور پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بااختیار بنانے کا احساس پیدا کر رہا ہے۔

********

) ش ح – ح  ا  -  ع ا )

U.No. 8611



(Release ID: 2035920) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil