سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے بجٹ کی، ترقی یافتہ انفرااسٹرکچر، اختراعات  اور اگلی نسل کی اصلاحات کے ساتھ ایک خوشحال مستقبل کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے ستائش کی، جس سے سماج کے ہر طبقے کی ترقی ہوگی

Posted On: 23 JUL 2024 1:24PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بجٹ کی، ترقی یافتہ انفرااسٹرکچر، اختراعات اور اگلی نسل کی اصلاحات کے ساتھ ایک خوشحال مستقبل کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے ستائش کی، جس سے سماج کے ہر طبقے کی ترقی ہوگی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب گڈکری نے بصیرت افروز بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ متحرک بلیو پرنٹ زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، روزگار اور ہنر مندی میں اضافہ کرنے اور انسانی وسائل اور سماجی انصاف کو بلند کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ اس سے مینوفیکچرنگ اور خدمات، شہری ترقی اور توانائی کے تحفظ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے، اختراعات، تحقیق اور اگلی نسل کی اصلاحات پر مضبوط توجہ کے ساتھ، یہ بجٹ تمام شعبوں میں ہندوستان کی نمایاں پیشرفت کی راہ  طے کرتا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ایک روشن، زیادہ خوشحال مستقبل ہم سب کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آگے کی سوچ والا بجٹ پائیدار ترقی اور اختراع کو فروغ دیتا ہے، جو وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کے لیے ایک لچکدار اور خوشحال مستقبل کو یقینی بناتا ہے۔

*****

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-8612



(Release ID: 2035910) Visitor Counter : 9