ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندریادو کا کہنا ہے کہ مرکزی بجٹ25-2024 سماج کے تمام طبقات کے لیے روزگار اور مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرنے کی ہندوستان کی کوششوں کو مزید توانائی فراہم کرتا ہے

Posted On: 23 JUL 2024 2:49PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے کہا کہ مرکزی بجٹ25-2024 سماج کے تمام طبقات- نوجوانوں، کسانوں،خواتین اور غریبوں کے لیے روزگار اور مواقع کے نئے دور کی شروعات کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرنے کی ہندوستان کی کوششوں  کو مزید توانائی فراہم کرتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب یادو نے کہا کہ مستقبل کا بجٹ وکست بھارت کی تعمیر کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے، جہاں ترقی گرین اور جامع ہے۔ جناب یادو نے ترقی کے حامی اور دور اندیش بجٹ کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

****

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8607


(Release ID: 2035893) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil