قانون اور انصاف کی وزارت

‘‘بجٹ اسکیمیں برائے 2025-2024:  انصاف کی فراہمی كی مضبوطی - ہندوستان کو مضبوط بنانا ہے’’  كے موضوع پر آئندہ بدھ(24 جولائی 2024 )کو ویبینار کا انعقاد


قانون و انصاف كے مركزی مملكتی وزیر (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال محکمہ انصاف کے سلسلے میں 2025-2024 کی بجٹ اسکیموں پر  ویبینار کا افتتاح کریں گے

Posted On: 22 JUL 2024 2:19PM by PIB Delhi

(24 جولائی 2024 بدھ) کو محکمہ انصاف، وزارت قانون اور انصاف کے سلسلے میںبجٹ اسکیمیں برائے 2025-2024‘ پر ایک ویبینار منعقد ہونے جا رہا ہے۔ قانون و انصاف  كے مركزی مملكتی وزیر (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور كے مملكتی وزیر جناب ارجن رام میگھوال ویبینار کا افتتاح کریں گے۔ ویبینار کا مقصد محکمہ انصاف کے مختلف ڈویژنوں کے لیے بجٹ کی اہم رقم مختص کرنا اور اس پر غور کرنا ہے اور اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ وہ کس طرح جاری كرنے اور نئے منصوبوں کو ترتیب دینے نیز مکمل کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔ ویبنار میں بڑے پیمانے پر چار سیشن ہوں گے جن میں بہترین طرز عمل، عدالتی معلومات اور متعلق بہ طریقہ کار اختراعات پر غور کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں بہتر عدلیہ اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

***

ش ح۔ ر ف۔ ک ا

 



(Release ID: 2035297) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Marathi