وزارات ثقافت
کلاسیکی زبانوں کا فروغ
Posted On:
22 JUL 2024 1:48PM by PIB Delhi
چھ ہندوستانی زبانوں یعنی تمل، سنسکرت، کنڑ، تیلگو، ملیالم اور اوڈیا کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ جس سال میں ان زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا وہ درج ذیل ہے۔
کلاسیکی زبان
|
نوٹی فکیشن کی تاریخ
|
تمل
|
12.10.2004
|
سنسکرت
|
25.11.2005
|
کنڑ
|
31.10.2008
|
تیلگو
|
31.10.2008
|
ملیالم
|
08.08.2013
|
اوڈیا
|
11.03.2014
|
حکومت کی پالیسی کلاسیکی زبانوں سمیت تمام ہندوستانی زبانوں کو فروغ دینا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی، 2020 تمام ہندوستانی زبانوں کے فروغ پر مرکوز ہے۔ سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز (سی آئی آئی ایل) تمام ہندوستانی زبانوں کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے جس میں چار کلاسیکی زبانیں یعنی کنڑ، تیلگو، ملیالم اور اوڈیا شامل ہیں۔ کلاسیکی تمل کی ترقی اور فروغ کا کام سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل(سی آئی سی ٹی) کے ذریعے انجام دیاجاتا ہے۔ حکومت ہند تین مرکزی یونیورسٹیوں کے ذریعے سنسکرت زبان کو فروغ دے رہی ہے۔ ان یونیورسٹیوں کو سنسکرت زبان میں تدریس اور تحقیق کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں طلبہ کو ڈگری، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے اور سنسکرت کے کلاسیکی پہلو سے متعلق کوئی کام کرنے کے لیے کوئی علیحدہ فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران مختلف کلاسیکی زبانوں کے لیے فراہم کیے گئے فنڈز کی تفصیلات
ضمیمہ-اے میں دی گئی ہیں۔
کلاسیکی ملیالم زبان کے سلسلے میں کلاسیکی زبان پروجیکٹس کے سلسلے میں کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ اطلاع ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ضمیمہ - اے
کلاسیکی زبانوں کے لیے منظور شدہ بجٹ گرانٹ
(لاکھ روپے میں)
سال
|
کنڑ
|
تیلگو
|
اوڈیہ
|
ملیالم
|
تمل
|
2014-15
|
100.00
|
100.00
|
|
|
8.80
|
2015-16
|
100.00
|
100.00
|
|
|
11.89
|
2016-17
|
100.00
|
100.00
|
|
|
5.02
|
2017-18
|
100.00
|
100.00
|
|
|
10.27
|
2018-19
|
99.00
|
100.00
|
|
|
5.46
|
2019-20
|
107.00
|
107.00
|
|
|
9.83
|
2020-21
|
108.00
|
147.00
|
8.00
|
8.00
|
1200
|
2021-22
|
106.50
|
103.00
|
58.38
|
63.97
|
1200
|
2022-23
|
171.75
|
171.75
|
176.75
|
186.75
|
1200
|
2023-24
|
154.50
|
154.50
|
138.50
|
112.50
|
1525
|
*********
ش ح۔ م م ۔ ج
Uno-8520
(Release ID: 2035070)
Visitor Counter : 49