وزارات ثقافت

ثقافتی ورثے کی اہمیت کے بارے میں آگہی

Posted On: 22 JUL 2024 1:51PM by PIB Delhi

ثقافتی بیداری کی موزونیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت، ثقافتی بیداری کے پروگراموں کا انعقاد باقاعدگی سے کرتی ہے جیسے کہ  عالمی ورثہ کا دن، عالمی ورثہ ہفتہ، انٹرنیشنل میوزیم ڈے، یوم جمہوریہ، یوم آزادی اور گاندھی جینتی پر نمائشوں، لیکچروں کے ذریعے سلائیڈ شو، ورکشاپس، مقابلے اور دوسرے پروگرام ،جن میں عام عوام، اسکول اور کالج کے طلباء شامل ہوتےہیں۔ مزیدبرآں  منتخب یادگاروں  میں ویڈیو فلمیں انٹرپری ٹیشن سینٹرز میں دکھائی جاتی ہیں۔

 اس کے علاوہ، ثقافت کی وزارت باقاعدگی سے یوم آزادی، یوم جمہوریہ، گاندھی جینتی، امبیڈکر جینتی، کبی گرو رابندر ناتھ ٹیگور کا یوم پیدائش، ریڈنگ ڈے، انٹرنیشنل میوزیم ڈے ، یوم اساتذہ جیسے اہم مواقع پر آن لائن کے ساتھ ساتھ آف لائن موڈ میں کتابوں کی نمائش، نمائشوں، پروگراموں اور لیکچرز کا اہتمام کرتی ہے تاکہ عام لوگوں کے لیے کتابوں کی شکل میں ہمارے ثقافتی ورثے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔

آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت سرگرمیوں جیسے کہ قلعہ اور کہانیاں مہم، ونڈر کیوز مہم، مادھو پور گھیڈ فیسٹیول، کالانجلی پروگرام، ویتاستا- کشمیر کے بدھ مت کے ورثے کا جشن اور میرا گاوں میری دھروہر وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔

گیلریاں، لائبریریاں، آرکائیوز، اور میوزیمس(جی ایل اے ایم) ڈویژن نے بین الاقوامی میوزیم ایکسپو، فیسٹیول آف لائبریریز اور انڈیا آرٹ اور آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن بینالے کا انعقاد کیا تاکہ ورکشاپوں، سیمینارز، نمائشوں، ماسٹر کلاسوں، ہینڈز آن ٹریننگ وغیرہ کے ذریعے ثقافتی ورثے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔

اس کے علاوہ، وزارت کے تحت زونل کلچرل سینٹر نے علاقائی سطح کے تہوار بھی منائے ہیں جن میں کروکشیتر (ہریانہ) کا گیتا مہوتسو، پوربندر (گجرات) کا مادو پور گھیڈ فیسٹیول، گوا کا لوکوتسو، ناگپور (مہاراشٹرا) کا اورنج سٹی کرافٹ میلہ، اڈیشہ کا لنگراج فیسٹیول، مغربی بنگال کا سلک سٹی فیسٹیول، منی پور کا  ڈسکور نارتھ  ایسٹ سلک سٹی فیسٹیول، ، امپھال (منی پور) کا منی پور سنگائی فیسٹیول، چاندی پور (اڈیشہ) کا گولڈن بیچ فیسٹیول، گاندھی نگر (گجرات) کا وسنتوتسو فیسٹیول اور تلنگانہ کا نیشنل ٹرائبل ڈانس فیسٹیول شامل ہیں۔

ٹارگیٹ آڈینس عام طور پر عوام اور خاص طور پر اسکول اور کالج کے طلباء ہیں۔

مقامی کمیونٹیز/تنظیمیں بھی تقریبات کے انعقاد میں تعاون کرتی ہیں۔

یہ اطلاع ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

**********

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-8519



(Release ID: 2035059) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil