نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن اور عالمی املاک دانشوراں  تنظیم نے عالمی جنوب میں مشترکہ اختراعی پروگراموں کی تعمیر کے لیے اجازت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 22 JUL 2024 2:13PM by PIB Delhi

عالمی املاک  دانشوراں  تنظیم (ڈبلیو آ ئی پی او) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں ، ڈبلیو آ ئی پی او اکیڈمی کے  ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب شریف سعداللہ اور ڈبلیو آ ئی پی او  کی اکیڈمی کی سربراہ محترمہ  التائے ٹیڈلا  نے  اٹل اختراعی مشن  (اے آئی ایم)  اور ڈبلیو آ ئی پی او  کے درمیان  ایک مشترکہ اجازت نامے (جے ایل او آئی) پر دستخط کے لئے نیتی آیوگ  کا دورہ کیا۔ مشترکہ اجازت نامے کا مقصد گلوبل ساؤتھ  کے ممالک کے لئے اختراع، کاروبار اور  املاک دانشوراں (آئی پی) کے لئے پروگرام سازی  ہے۔

حکومت ہند  کے تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور کاروبار  کے کابینی  وزیر جناب دھرمیندر پردھان اس موقع پر موجود تھے ۔  نیتی آیوگ کی طرف سے موجود معززین میں نیتی آیوگ کے نائب چیئرپرسن جناب سمن بیری، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت، اور  اٹل انوویشن مشن کے  مشن ڈائریکٹر  ڈاکٹر چنتن وشنوشامل تھے۔ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002561R.jpg

حکومت ہند  کے تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور کاروبار  کے کابینی  وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا  کہ ’’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ہندوستان کا اختراعی ماحولیاتی نظام عالمی سطح کا  ہو رہا ہے۔ اختراع ہندوستان کی طاقت ہے۔  اے آئی ایم اور  ڈبلیو آئی پی او کے درمیان یہ شاندار شراکت داری ہندوستان کے بہترین اختراعی ماڈلز کو ان ممالک تک لے جائے گی،  جو اسی طرح کی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، اور اسکول کی سطح سے ہی آئی پی آر کے بارے میں سمجھ اور بیداری میں اضافہ کرے گی اور دنیا کی اختراعی صلاحیتوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھی مدد کرے گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A34V.jpg

ڈبلیو  آئی پی او اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب شریف سعداللہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا  کہ – " املاک دانشوراں (آئی پی) اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ایک طاقتور  محرک  ہے، جو نوجوانوں کی ترقی اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔  نوجوانوں پر ہماری توجہ ہمارے  کام  کا ایک لازمی عنصر ہے۔ تاکہ زیادہ جامع عالمی آئی پی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جائے،  اوراختراع  اور تخلیقی صلاحیت میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اٹل انوویشن مشن کے ساتھ ہماری شراکت داری ڈبلیو  آئی پی او کے عزم کو ظاہر کرتی ہے تاکہ آئی پی  ماحولیاتی نظام کو وسیع آبادی کے ذریعے استعمال کیا جا سکے، اور ایک مزید اختراعی اور تخلیقی عالمی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔ "

گزشتہ سال، ڈبلیو  آئی پی او  کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈیرن تانگ نے  اے آئی ایم  ایکو سسٹم کا دورہ کیا تھا اور اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایل) اور اٹل انکیوبیشن سینٹرز (اے آئی سی) کو ساؤتھ-ساؤتھ تعاون کے ذریعے اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کے لیے ایک اچھا نمونہ بننے کی وکالت کی تھی۔ ان کے مشاہدات نے ڈبلیو  آئی پی او کو اس سال کے شروع میں جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ڈبلیو  آئی پی او ہیڈ کوارٹر میں دانشورانہ املاک کی  ترقی  کی کمیٹی (سی ڈی آئی پی) میں ممبر ممالک کے سامنے ان اہم اقدامات کو دکھانے کے لیے اےت آئی ایم  کے مشن  ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو کو مدعو کرنے پر  ابھارا ۔  آج جس معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں وہ انہی بات چیت سے سامنے آیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، نیتی آیوگ کے نائب چیئرپرسن، جناب سمن بیری نے کہا کہ "ہندوستان کے کاروباری ترقی کے ماڈل کو ڈبلیو  آئی پی او  کا تسلیم کرنا، ہندوستان اور نیتی آیوگ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، جو اس مشن کی میزبانی کرتا ہے۔ یہ قومی مسابقت پر نیتی آیوگ اور ڈبلیو  آئی پی او  کے درمیان پہلے سے ہی ایک نتیجہ خیز تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی کے طور پر، ڈبلیو  آئی پی او، وہ نوڈل ادارہ ہے ، جو سالانہ گلوبل انوویشن انڈیکس (جی آئی آئی) جاری کرتا ہے۔ جی آئی آئی  2023 کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے جی آئی آئی درجہ بندی میں نمایاں کردہ 132 معیشتوں میں سے 40 ویں پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ ڈبلیو  آئی پی او  رپورٹ 2022 کے مطابق، ہندوستان نے پیٹنٹ فائلنگ میں مسلسل چھٹے سال ترقی کا تجربہ کیا ہے، جس میں عالمی سطح پر 31.6 فیصد کی سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ریزیڈنٹ فائلنگ میں خاطر خواہ اضافہ 2022 میں مجموعی طور پر ترقی کا بنیادی محرک تھا۔

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ’’گزشتہ چند برسوں میں، ہندوستان نے اس ڈومین میں ہماری بین الاقوامی امنگوں کے مطابق اپنے کاروباری سفر میں بڑی ترقی کی ہے۔  اے آئی ایم  اور ڈبلیو  آئی پی او کے درمیان یہ شراکت داری ہندوستان کو اختراع  میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے میں مدد کرے گی اور  بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہمارے وسیع ٹیلنٹ پول اور متحرک مارکیٹ کا فائدہ اٹھائے گی۔ یہ شراکت داری آئی پی  کی قیادت میں جدت طرازی کے ثقافت کو فروغ دینے میں ایک اہم عنصر  ثابت ہوسکتی ہے اور اس وجہ سے ہمارے ملک کی تکنیکی ترقیات کے مستقبل کو محفوظ بنائےگی ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FUM3.jpg

اس اجازت نامے (جے ایل او آئی)  کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے، اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو، نے کہا کہ "یہ ہماری امید ہے کہ اے آئی ایم - ڈبلیو  آئی پی او کی  شراکت داری سے بہت سی قوموں کو فائدہ پہنچے گا، جن کے لیے اٹل ٹنکرنگ لیبز اور اٹل انوویشن سینٹرز جیسے ماڈل ہیں، جو  اپنے اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ضروری ہے۔ دونوں فریقوں کے اکٹھے ہونے کا تجربہ ہمیں ان ماڈلز کو نمایاں طور پر مزید جامع بنانے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ اب جدت اور انٹرپرینیورشپ املاک دانشوراں (آئی پی) کو سنجیدہ انداز میں پورا کرتی ہے۔

ڈبلیو  آئی پی او  کا وفد ہندوستان کے 4 روزہ دورے پر ہے اور 23 جولائی کو اے آئی سی  جی جی ایس آئی پی یو ، دوارکا میں منعقدہ  اختراع میں املاک دانشوراں پر ایک ورکشاپ میں حصہ لے گا۔ مندوبین اپنے دورے کے دوران اٹل ٹنکرنگ لیبز کے اسکولی طلباء اور  ایف آئی سی سی آئی ، این اے ایس ایس  سی او ایم ،  پی ایچ  ڈی سی سی آئی کے صنعتی ماہرین کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

اٹل انوویشن مشن کے بارے میں:

اٹل انوویشن مشن ، ہندوستان بھر میں اختراع اور کاروباری کی ثقافت کو  پیدا کرنے کی غرض سے  نیتی  آیوگ  کی طرف سے ایک  اہم اقدام ہے۔

**********

 (ش ح –  اک  - ق ر )

U.No 8523:



(Release ID: 2035056) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Manipuri