نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

راجیہ سبھا کے 265 ویں اجلاس میں چیئرمین کے افتتاحی خطاب  کا متن

Posted On: 22 JUL 2024 12:22PM by PIB Delhi

یہ اجلاس - راجیہ سبھا کا 265 واں اجلاس، نو منتخب حکومت کے پہلے بجٹ پر غور کرنے کے ساتھ ایک اہم لمحہ ہے، جو اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، چھ دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد مسلسل تیسری مدت کی خدمت کر رہی ہے۔

معزز اراکین، مجھے یقین ہے کہ یہ معزز ایوان ، مثالی طورپر قوم کی رہنمائی کرے گا تاکہ اس سیاسی راستے کو آگے بڑھایا جا سکے جس کی نشاندہی متعصبانہ مفادات سے بالاتر ہو کر، قوم کی خدمت کرنے کے عہد کے ساتھ کی گئی ہے۔

بلاشبہ ہماری سیاست میں درجہ حرارت کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ایوان کو پارلیمانی روایات کے تقدس، وقار اور پروٹوکول کے اعلیٰ ترین معیارات کی عکاسی کرنی چاہیے، جو کہ سب سے بڑی جمہوریت میں اور باہر بھی مقننہ کے لیے محرک ثابت ہوں گے۔ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ ہمیں اس امید پر پورا اترنا چاہئے۔

معزز اراکین، مجھے پوری امید ہے کہ قومی مفاد کے لیے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کو بھرپور اور بصیرت افروز مباحثوں کے ذریعے نشان زد کیا جائے گا۔

آئیے ہم ’بات چیت، مباحثے،  مذاکرات اور بحث‘کے اصولوں کو برقرار رکھیں، مضبوط پارلیمانی گفتگو کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیں اور قوم کے سامنے ایک مثال قائم کریں۔

معزز اراکین، میں آپ کی توجہ ایک اور اہم اور متعلقہ پہلو کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں- کئی بار، چیئرمین سے اراکین کی بات چیت پبلک ڈومین تک پہنچ جاتی ہے اور بعض اوقات مکتوب تک پہنچنے سے پہلے ہی یہ ان تک پہنچ جاتی ہے۔ عوام کی توجہ حاصل کرنے کے اس نامناسب عمل سے بہترین طور پر گریز کیا جاتا ہے۔

معزز ممبران، بھارت  کے لئے کوئی عمل ایسا نہیں ہے   جسے ہم حاصل نہیں کر سکتے۔ آئیے ہم متعصبانہ مفادات کو ختم کرتے ہوئے ہمیشہ ملک سب سے پہلے رکھنے کے لیے وقف کریں۔ آغاز کرنے کے لیے جمہوریت کے اس مندر سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔

 ************

ش ح۔ ا ع    ۔ م  ص

 (U:8514  )



(Release ID: 2034892) Visitor Counter : 12