وزارت دفاع

آئی سی جی نے گجرات کے ساحل سمندر سے دور موٹر ٹینکر زیل میں سوارشدید بیمار ہندوستانی شہری کا انخلاء کیا

Posted On: 21 JUL 2024 4:07PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی دستے(آئی سی جی) نے 21 جولائی 2024 کو گجرات میں منگرول ساحل سے تقریباً 20 کلومیٹر دور گبون ری پبلک کے موٹر ٹینکر زیل میں سوار ایک شدید طور پر بیمار ہندوستانی شہری کو نکالا۔ مریض کی دھڑکن سست تھی اور جسم کا نچلا حصہ بے حس تھا، جس کی وجہ سے اسے فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت تھی۔

آئی سی جی ایئر انکلیو، پوربندر نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر کو روانہ کیا جو تیز ہواؤں، شدید بارشوں اور خراب موسم کے باوجود موٹر ٹینکر زیل تک پہنچا۔ ہیلی کاپٹر، بالکل ٹھیک موٹر ٹینکر کے اوپر کھڑا تھا، مریض کو نکالنے کے لیے ایک ریسکیو باسکٹ استعمال کی گئی۔ مریض کو مزید طبی امداد کے لیے پوربندر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ کامیاب انخلاء آئی سی جی کی بحری سلامتی کے تئیں غیر متزلزل عزم اور انتہائی نامساعد حالات میں بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اس کی تیاری کو اجاگرکرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(4)TPJO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(4)CN8U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(2)B91D.jpg

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8507



(Release ID: 2034783) Visitor Counter : 20