عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
رشتوں میں استحکام اور بااختیار گورننس: بنگلہ دیش کے ڈپٹی کمشنروں کے لئے ہندوستان کا صلاحیت سازی پروگرام
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے این سی جی جی کے زیر اہتمام پبلک پالیسی اور گورننس پر خصوسی صلاحیت سازی پروگرام میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیش کے سولہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کی
آئی ٹی ایس سی۔ ایم ای اے کے ساتھ شراکت داری میں این سی جی جی نے بنگلہ دیش کے سولہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ پبلک پالیسی اور گورننس پر خصوصی صلاحیت سازی پروگرام مکمل کرلیا
Posted On:
21 JUL 2024 11:12AM by PIB Delhi
ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی واسودھیو کٹمبکم فلاسفی اور پڑوسی سب سے پہلے پالیسی کے عین مطابق نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے پندرہ سے بیس جولائی 2024 تک بنگلہ دیش کے سولہ ڈپٹی کمشنروں کے لئے ایک ہفتے کے اپنے اہم صلاحیت سازی پروگرام کو مکمل کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر صاحیبان کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ے وزیر مملکت (آزاد چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت اور خلاف محکمے میں وزیر مملکت اور عملے ،شکایات عامہ اور پنشن کے وزیر مملککت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ ملنے جلنے اور بات چت کرنے کا موقع ملا۔
افسران کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یکساں چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک دوسرے کو اپنے بہترین طور طریقوں سے آگاہ کرننے کے باہمی فائدوں کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے ہندوستان کے ترقیاتی پروگراموں مثلا پی ایم آواس یوجنا، آیوشمان بھارت اور سی پی جی آر اے ایم ایس کی کامیابی پر زور دیا جن پر بنگلہ دیش میں ہوبہو عمل کیا جارہا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ی پڑوسی سب سے پہلے پالیسی کے ذریعہ ہند۔ بنگلہ دیش تعلقات میں استحکام آنے پر خوشی کا اظہار کیا جو وکست بھارت 2047 اور سمارٹ بنگلہ دیش ویژن 2041 کے تصور کو پایہ تکمیل پہنچانے کا راستہ ہے۔
صلاحیت سازی کے پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ہزار سول سرونٹس شامل تھے اور اس کی تکمیل ے بعد این سی جی جی نے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ کرکے 2025 تک مزید 1800 سولہ سرونٹس کی صلاحیت سازی کی جانب قدم اٹھایا۔
اختتامی تقریب میں جناب وی سرینواسن آئی اے ایس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی اینڈ ڈی پی پی ڈبلیو اور ڈی جی۔ این سی جی جی نے صدارت کی اور اس موقع پر موجود اکابرین اور افسران میں محترمہ پرسکا پولی میتھیو ، چیف ایڈ منسٹریٹیو آفیسر این سی جی جی بھی شامل تھیں پورے پروگرام کی نگرانی اور تال میل کی ذمہ داری ڈاکٹر اے پی سنگھ نے اٹھائی جو این سی جی جی میں کورس کوآرڈینیٹر اور ایسوسیٹ پروفیسر ہیں ۔ ان کے علاوہ جناب آکاش سکدر اور این سی جی جی کی ٹیم نے ان کا ساتھ دیا۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:8502
(Release ID: 2034748)
Visitor Counter : 67