بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ڈگبوئی ریفائنری کی صلاحیت کو وزیر اعظم نریندر مودی جی کے آتم نر بھر آسام کے وژن کے تحت ایك ملین ٹن تک بڑھایا جائے گا : جناب سربانند سونووال
ڈبروگڑھ ایل ایس سی کے ایم پی جناب سونووال نے ڈگبوئی اور مکُم میونسپلٹی کے سابق ممبر کے طور پر حلف لیا
میرا بنیادی مقصد ڈبروگڑھ ایل ایس سی کی ترقی کو ایک نئی بلندی تک لے جانا ہے: جناب سونووال
Posted On:
19 JUL 2024 6:25PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر اور ڈبرو گڑھ لوک سبھا حلقہ کے پارلیمانی رکن سربانند سونووال نے ڈگبوئی اور مکُم میونسپلٹی کے رسمی ممبر کے طور پر حلف لیا۔ جناب سونووال نے جو پارلیمنٹ میں ڈبرو گڑھ کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئے اور اس کی ترقی میں فعال طور پر كردار ادا كر رہے ہیں، حلقہ کی ترقی کے لیے اپنے جامع وژن کا خاکہ پیش کیا۔ جناب سونووال نے ڈبرو گڑھ کی تاریخی خوشحالی پر روشنی ڈالی اور آزادی سے پہلے ہی ہندوستان کے امیر ترین اضلاع میں سے ایک کے طور پر اس کی حیثیت کا ذكر کیا۔ چائے، کوئلہ، لکڑی اور پٹرولیم سمیت خطے کے وافر وسائل نے تاریخی طور پر اس کی اقتصادی اہمیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے آزادی کے بعد کانگریس کی مسلسل حکومتوں کے دوران ڈبرو گڑھ کو درپیش تاریخی نظرانداز پر زور دیا۔ انہوں نے خطے کے احیاء کا سہرا واجپئی اور مودی انتظامیہ کے دوران اٹھائے گئے فعال اقدامات کو دیا جس کی وجہ سے ریل، سڑک، ہوائی اور آبی رابطوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ اس بحالی نے ڈبرو گڑھ میں صنعت کاری اور نوجوانوں کے روزگار کو فروغ دیا ہے جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے "سب کا ساتھ، سب کا وکاس" کے جامع ترقیاتی ایجنڈے كو اجاگر كیا ہے۔
پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا كہ "ڈگبوئی میونسپلٹی اور مکُم میونسپلٹی اپنے اپنے علاقوں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت نے ان ہیریٹیج زونز کو فروغ دینے کو ترجیح دی ہے جس کے ساتھ ڈگبوئی میونسپلٹی کو قومی پذیرائی حاصل ہے۔ ایشیا کی سب سے پرانی آئل ریفائنری ڈگبوئی ریفائنری کی صلاحیت کو بڑھانے كی كوشش بھی جاری ہے۔"
اپنے خطاب میں جناب سونووال نے پچھلی حکومت کی دور اندیشی اور نیک نیتی کی کمی كو اجاگر كیا جس کے نتیجے میں ڈگبوئی ریفائنری کی صلاحیت میں توسیع کو نظر انداز کیا گیا۔ سونووال نے اس کی اہمیت اور ورثے کو تسلیم کرتے ہوئے ریفائنری کی صلاحیت کو 0.69 ملین ٹن سے بڑھا کر 10 لاکھ ٹن کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے تاریخی اقدام پر روشنی ڈالی۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سونووال نے آسام کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مختلف نسلی گروہوں کے لیے شامل ترقی کے وژن کا خاکہ پیش کیا، جس میں ڈبرو گڑھ لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والے تمام اسمبلی حلقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور معاشی طور پر پسماندہ شعبوں کو جامع ترقی کے لیے ترجیحی ستونوں کے طور پر اجاگر کیا او كہا كہ "مقصد ڈبرو گڑھ کے ساتھ ساتھ آسام کے بنیادی ڈھانچے کو بے مثال بلندیوں تک لے جانا ہے" یہ بات انہوں نے جدید ٹیکنالوجی، ترقی، روزگار، اور ہنرمندی میں اضافہ کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے كہا اور ملک کی سپر پاور کے طور پر نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔
جناب سربانند سونووال نے كہا كہ "ہم معاشرے کے امن، ہم آہنگی، ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں، بارک-برہم پترا اور پہاڑ-بھیام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی محبت اور آشیرواد کے خواہاں ہیں۔ ڈبرو گڑھ لوک سبھا حلقہ میں جو چائے کی سیاحت کے لیے جانا جاتا ہے طبی سیاحت اور دریائی سیاحت، ہماری توجہ صنعت کاری کو فروغ دینے، زرعی برآمدات کو بڑھانے، آبی گزرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کھیلوں کے شعبے کو فروغ دینے اور ہنر مندی کی تربیت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔
سابق مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی ، ڈگبوئی ایم ایل اے، سورین فوکن؛ آسام اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ ، چیئرمین، پلک گوہین؛ تینسوکیا ضلع بی جے پی صدر، کش کانت بڈا؛ ڈگبوئی میونسپلٹی (ڈی ایم سی)، میئر، سدیپتا دتہ چودھری؛ مکم میونسپلٹی، میئر بپاشا بورا، اور دیگر ساتھی بھی آج مرکزی وزیر کے ساتھ تھے۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 2034489)
Visitor Counter : 45