کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی كے ہاتھوں نیشنل لینڈ سلائیڈ فورکاسٹنگ سنٹر کا افتتاح  اور بھوسنکیت ویب پورٹل اور بھوسکھلن موبائل ایپ کا آغاز

Posted On: 19 JUL 2024 6:24PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج جی ایس آئی، دھریتری کیمپس، سالٹ لیک سٹی واقع کولکاتہ میں نیشنل لینڈ سلائیڈنگ فورکاسٹنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ وزیر نے بھوسنکیت ویب پورٹل اور بھوسکھلن موبائل ایپ کا بھی آغاز کیا۔ اس پروگرام میں مختلف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں اور ذمہ دار تنظیموں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل، جی ایس آئی، جناب جناردن پرساد، اور تنظیم کے دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VN6Y.jpg

نیشنل لینڈ سلائیڈنگ فورکاسٹنگ سینٹر این ایل ایف سی ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان میں لینڈ سلائیڈ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ اس افتتاح کے فوراً بعد کیلمپونگ، دارجلنگ اور نیلگیری اضلاع کے رہائشیوں کو  لائیو پیشن گوئی کی رپورٹ سے فائدہ پہنچے گا جو 20 جولائی 2024 سے ان کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ یہ وقتاً فوقتاً تمام لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ ریاستوں کے لیے جو علاقائی لینڈ سلائیڈ کو فعال کریں گی 2030 تک ملک بھر میں ارلی وارننگ سسٹمابتدائی انتباہی بلیٹن جاری کرے گا  ۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس این ایل ایف سی مقامی انتظامیہ اور کمیونٹیز کو ابتدائی معلومات فراہم کرے گا، لینڈ سلائیڈ انوینٹریز کو اپ ڈیٹ کرے گا اور پیش گوئی کی درستگی کے لیے ریئل ٹائم بارش اور ڈھلوان کے عدم استحکام کے ڈیٹا کو مربوط کرے گا۔

بھوسنکیت ویب پورٹل کا آغاز تباہی کے خطرے میں کمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ ویب پورٹل لینڈ سلائیڈ کے خطرات سے متعلق متعلقہ ڈیٹا اور معلومات کو پھیلانے میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس طرح  ملک میں مختصر فاصلے اور درمیانے درجے کے لینڈ سلائیڈنگ کی پیشن گوئی شروع کرے گا۔ بھوسنکیت ویب پورٹل کے ساتھ مربوط، صارف دوست بھوسکھلن موبائل ایپ روزانہ لینڈ سلائیڈ کی پیشین گوئیوں کو فوری طور پر پھیلانے کے قابل بنائے گی اور اسٹیک ہولڈرز کو لینڈ سلائیڈ کے واقعات پر مقامی اور وقتی معلومات کا اشتراک اور اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دے گی۔ یہ ایپ بھوسنکیت ویب پورٹل پر دستیاب ہے اور جلد ہی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QF6H.jpg

جناب  جی کشن ریڈی نے اپنے خطاب میں قدرتی آفات کے انتظام میں خاص طور پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کو کم کرنے میں جی ایس آئی کے اہم کردار پر زور دیا۔ وزیر موصوف  نے این ایل ایف سی کے قیام میں جی ایس آءی افسران کی لگن کی ستائش کی اور افسران پر زور دیا کہ وہ ملک کی معدنیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پوری تندہی سے کام کریں اور آتم نربھر بھارت کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر  2047 تک وکست بھارت کا نشانہ پار کریں۔

این ایل ایف سی کا افتتاح، اور بھوسنکیت ویب پورٹل اور بھوسکھلن موبائل ایپ کا آغاز، جی ایس آئی کے لیے تاریخی کامیابیاں ہیں اور ہندوستان میں آفات سے نمٹنے اور حفاظت کو آگے بڑھانے کے لیے اس کے عزم کا ثبوت ہیں۔ یہ تقریب ملک کی پائیدار ترقی، وسائل کے انتظام اور آفات کے خاتمے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت طرازی سے فائدہ اٹھانے کے لیےجی ایس آئی کی جاری کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس سے پہلے دن میں وزیر نے جیولوجیکل سروے آف انڈیا کیمپس کا دورہ کیا۔ دورہ سینٹرل ہیڈکوارٹر  کیمپس سے شروع ہوا جہاں وزیر موصوف  کا استقبال ڈائریکٹر جنرل، جی ایس آئی، جناب جناردن پرساد نے کیا۔ وزیر نے جی ایس آئی کی جاری سرگرمیوں اور کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے بیس لائن ڈیٹا جنریشن، ملک کے معدنی وسائل کو بڑھانے اور خاص طور پر لینڈ سلائیڈنگ پر توجہ مرکوز کرنے والی پالیسیوں میں جی ایس آئی کے اہم کردار پر زور دیا اور جیولوجیکل اسٹڈیز اور معدنیات کی تلاش کو آگے بڑھانے میں انتھک کوششوں پر افسران کو مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003G074.jpg

 

جی ایس آئی نے کوئلے کی تلاش پر اپنی ابتدائی توجہ سے نمایاں طور پر توسیع کی ہے جس میں چٹان کی اقسام، ارضیاتی ڈھانچے اور اسٹریٹجک اور اہم معدنیات کی تلاش شامل ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اہم معدنیات کی تلاش کے پروگراموں کی تعداد گزشتہ سال کے 127 سے بڑھ کر 196 اور اس سال 450   ہو گئی ہے۔ نیشنل جیو سائنس ڈیٹا ریپوزٹری (این جی ڈی آر) کا کامیاب آغاز اور او سی بی آئی ایس پورٹل کی او سی آئی کلاؤڈ پر منتقلی، جدت اور کارکردگی کے لیے جی ایس آئی کے عزم کا ثبوت ہے۔

***

ش ح ۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 2034476) Visitor Counter : 47