بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب جیتن رام مانجھی نے خواتین کاروباریوں سے پائیدار کاروبار قائم کرکے بااختیار بنانے کی اپیل کی
جناب مانجھی کا کہنا ہے کہ مالیاتی اداروں کو خواتین کاروباریوں کے لیے قرض تک رسائی بڑھانے کے لیے خواتین کاروباریوں کے لیے دوستانہ کریڈٹ پروڈکٹس تیار کرنا چاہیے
راجستھان کے جے پور، میں پہلی یشسوینی بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
19 JUL 2024 5:26PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے دیہی ترقی کی وزارت اور خواتین انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر 19 جولائی 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سنٹر، جے پور میں خواتین کاروباریوں کے لیے پہلی یشسوینی بیداری مہم کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت ایم ایس ایم ای کے عزت مآب مرکزی وزیرجناب جیتن رام مانجھی نے کی اور اس تقریب میں محترمہ شوبھا کرنادلاجے، ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیرمملکت اور حکومت راجستھان کے صنعتوں کے عزت مآب وزیرمملکت،جناب کرشن کمار وشنوئی موجود تھے۔ میٹنگ میں ریاستی حکومت، ریاستی دیہی روزی روٹی مشن، ایس آئی ڈی بی آئی ، سی جی ٹی ایم ایس ای، بینکوں، سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس وغیرہ کی نمائندگی تھی۔ تقریب میں 650 سے زیادہ خواتین کاروباریوں نے شرکت کی، جن میں زیادہ تر غیر رسمی شعبے اور سیلف ہیلپ گروپس سے تعلق رکھتی تھیں۔ تقریب کی خاص بات ادیم رجسٹریشن، ادیم اسسٹ پلیٹ فارم، پی ایم وشوکرما ابتدائی رجسٹریشن وغیرہ کے لیے ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کی گئی دستگیری کی مدد تھی۔ شرکت کرنے والی خواتین کاروباریوں نے وزارت کے اقدامات میں اور رجسٹریشن میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ایم ایس ایم ای کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے کہا کہ زمانوں سے خواتین کو گھر اور چولہا تک محدود رکھا گیا ہے۔ وہ اکثر بلا معاوضہ اور غیر تسلیم شدہ کام کرتی رہی ہیں۔ لیکن اب کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں خواتین نے قدم نہ رکھا ہو۔ خواتین نے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ریاست راجستھان کی خواتین کاروباریوں کو ایم او ایم ایس ایم ای کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ راجستھانی ثقافت، پکوان، فنون لطیفہ اور لوگوں کے دستکاری مشہور ہیں۔ انہوں نے ان خواتین کی کامیابی کی کہانیوں کا حوالہ دیا جنہوں نے بہت کم سرمایہ کاری کے ساتھ بہت چھوٹے کاروبار شروع کیے، اور اب برآمدکنندہ ہیں۔ ایسی کامیابی کی کہانیاں بہت متاثر کن ہیں اور انہیں دیگر خواتین کو پائیدار کاروبار قائم کرکے بااختیار بنانے کی تحریک دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی اداروں کو خواتین انٹرپرینیورز کے لیے قرض تک رسائی بڑھانے کے لیے خواتین کاروباریوں کے لیے دوستانہ کریڈٹ پروڈکٹس تیار کرنا چاہیے۔
سیلف ہیلپ گروپس اور غیر رسمی شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے، ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے ہندوستانی معیشت میں خواتین کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سیلف ہیلپ گروپ کی تحریک ملک کی تاریخ میں ایک تاریخی تحریک رہی ہے، اور بین الاقوامی سطح پر اس کی تعریف کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ملٹی ٹاسکنگ اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ خوبیاں انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے اور اس کا انتظام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ حکومت ہند کے اقدامات کا مقصد خواتین کاروباریوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے، جیسے کریڈٹ، مارکیٹ اور ٹیکنالوجی تک رسائی کی کمی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا کاروبار ہندوستان کو وکست بھارت کی طرف لے جانے کا محرک ہے۔
راجستھان حکومت کے صنعت و تجارت کے وزیر مملکت جناب کرشن کمار وشنوئی نے جے پور میں پہلی یشسوینی مہم کے انعقاد کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صنعتی ترقی کے لیے راجستھان حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا، خاص طور پر خواتین کاروباریوں کے لیے۔
ڈاکٹر رنجیش، ایڈیشنل سکریٹری اور ترقیاتی کمشنر، ایم ایس ایم ای، حکومت ہند نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اس پروگرام میں خواتین کاروباریوں کی کریڈٹ، مارکیٹ اور صلاحیت کی تعمیر تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے حکومت ہند کے اقدامات پر تکنیکی سیشنز منعقد کئے گئے تھے۔ اس تقریب میں ادیم رجسٹریشن، پی ایم وشوکرما، جی ای ایم وغیرہ کے لیے رجسٹریشن کے لیے خواتین کی بڑی آمد دیکھنے میں آئی۔ایس آئی ڈی بی آئی اور بینکوں، کے وی آئی سی اور این ایس آئی سی کے اسٹالز نے تمام شرکاء کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
********
ش ح۔ اک ۔م ص
(U:8459 )
(Release ID: 2034438)
Visitor Counter : 85