امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے  موٹے اناج اور تلہن کے بیجوں میں نمی کی سطح کی پیمائش کے لیے استعمال کیے جانے والے نمی میٹر کے مسودے کے ضابطوں پر    بات چیت کی


حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے  موٹے اناج اور  تلہن کے بیجوں میں نمی کی پیمائش کے لیے نئے پیمائشی آلے یعنی نمی میٹر کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے

Posted On: 19 JUL 2024 4:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے تمام  متعلقہ فریقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ  موٹے اناج اور  تلہن کے بیجوں میں نمی کی سطح کی پیمائش کے لیے استعمال کیے جانے والے نمی میٹر کے مسودے کے  ضابطے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ میٹنگ کی صدارت صارفین کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے کی۔

اس ترمیم کا مقصد  ،  موٹے اناج  اور تلہن کے بیجوں میں نمی کی سطح کی پیمائش کی خاطر نمی میٹر کے لیے  ، اُن وضاحتوں کو  شامل کرنا ہے ، جو موٹے اناج اور  تلہن کے بیجوں کے  کاروباری لین دین میں استعمال ہونے والے اناج کی نمی کے میٹروں کی قسم کی منظوری کے لیے  موسمیات اور تکنیکی تقاضوں، جانچ کے طریقوں اور زیادہ سے زیادہ قابل اجازت  کمیوں کی وضاحت کریں گے۔ اس میٹنگ میں مختلف صنعت کاروں، صارفین، سائنسی اداروں، لیباریٹریوں، ریاستی حکومت کے  موسمیات کے محکموں اور  وی سی اوز  نے  حصہ لیا۔

نمی میٹر ایک خصوصی آلہ ہے  ، جو مختلف مادوں  ، خاص طور پر  موٹے اناج اور  تلہن  کے بیجوں میں نمی کی مقدار کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ یہ  اس سلسلے میں درست ریڈنگ فراہم کرتا ہے  ، جو ان اشیاء کی کوالٹی اور اسٹوریج کی مناسبیت کا تعین کرنے کے لیے  نہایت اہم ہے۔ نمی کی سطح کی پیمائش کرکے، کسان اور تاجر بہتر تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں، خراب ہونے کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں اور ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کے لیے بہترین حالات کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔  موسمیات کے قانونی ضابطوں میں نمی میٹر کی مجوزہ شمولیت کا مقصد  ، ان کی درستگی کو معیاری بنانا اور  منضبط کرنا ہے نیز  زرعی تجارتی طریقوں میں  منصفانہ شفافیت کو بڑھانا ہے۔

نمی میٹر سے متعلق مسودہ قوانین کو 30 مئی  ، 2024 ء کو عوامی آراء کے لیے دستیاب کرایا گیا تھا، جس میں جون  ، 2024 ء کے آخر تک تمام  متعلقہ فریقوں سے تبصرے طلب کیے گئے تھے۔

تمام  متعلقہ فریقوں نے اناج اور تلہن  کے بیجوں میں نمی کی سطح کی پیمائش کے لیے استعمال کیے جانے والے نمی میٹر کو شامل کرنے کی خاطر  مجوزہ ترمیم کی حمایت کی۔ انہوں نے کسانوں اور زراعت کے شعبے سے وابستہ دیگر   متعلقہ فریقوں کے بہترین مفاد میں  ، ان قوانین کو  نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

مذکورہ محکمہ ، گیس میٹرز (پی این جی میٹرز)، انرجی میٹرز، گاڑیوں کی رفتار کی پیمائش کے لیے راڈار آلات اور نمی کے میٹر کے علاوہ بریتھ اینالائزر کو  منضبط کرنے کے لیے بھی قوانین لانے کے لیے کام کر رہا ہے  ، جس کے لیے مینوفیکچررز سمیت تمام  متعلقہ فریقوں  ، صارفین اور رضاکارانہ صارف تنظیموں سے عوامی مشاورت کی جا رہی ہے۔

 

 ش ح۔    ع م    - ع ا

U.No. 8452



(Release ID: 2034427) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil