وزارت دفاع
ڈائرکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ 19 جولائی کو بنگلورو میں سابق فوجیوں کے لیے روزگار کے ایک بڑے میلے کا اہتمام کرے گا
Posted On:
18 JUL 2024 7:09PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے تحت ڈائرکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) 19 جولائی 2024 کو بنگلورو میں ایئر فورس اسٹیشن جلاہلی (ایم ٹی کامپلیکس)، جلاہلی مغرب (سی ٹی آئی کے نزدیک) میں، سابق فوجیوں کے لیے روزگار کے ایک بڑے میلے کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ اس روزگار میلے کا مقصد روزگار کے متلاشی سابق فوجیوں اور ایسے آجرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے جو سابق فوجیوں (ای ایس ایم) کو دوسرا موقع دینا چاہتے ہیں۔
تمام سابق فوجیوں کے لیے رجسٹریشن پنڈال میں صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک ہوگی۔ رجسٹر کرنے کے لیے، ای ایس ایم کو اپنا ای ایس ایم شناختی کارڈ اور تازہ ترین بائیو ڈاٹا کی پانچ کاپیاں تصویر کے ساتھ لانی ہوں گی ۔ ای ایس ایم ملازمت کے متلاشیوں کو ملازمت کے متعدد مواقع اور پریشانی سے پاک بھرتی کے عمل تک رسائی حاصل ہوگی۔ مختلف کارپوریٹس انٹرویو/اسکرین کریں گے اور اس کے بعد سینئر سپروائزرز، مڈ/سینئر لیول مینیجرز سے لے کر اسٹریٹجک پلانرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز تک کی تقرریوں میں ای ایس ایم کو ملازمت دیں گے۔
مزید معلومات اور مدد کے لیے، سابق فوجی 9742998194 پر وارنٹ آفیسر اور 8618387821 پر ماسٹر وارنٹ آفیسر آر کمار سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ کمپنی / کارپوریٹس / آجرین اپنے اسٹال www.dgrindia.gov.in پر اپنے اسٹال آن لائن رجسٹر اور بک کر سکتے ہیں۔ مزید سوالات کے لیے وہ جوائنٹ ڈائریکٹر (ایس ای اور سی آئی)، ڈائرکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ ویسٹ بلاک IV، آر کے پورم، نئی دہلی – 110066 سے 011- 20862542 پر فون کرکے، یا seopadgr@desw.gov.in, drzspne@desw.gov.in پر ای میل کے ذریعہ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8427
(Release ID: 2034155)
Visitor Counter : 59