عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مغربی پاکستان سے پناہ گزینوں نے شہریت دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا جس سے انھیں 7 دہائیوں سے محروم رکھا گیا تھا
مغربی پاکستانی پناہ گزین ایسوسی ایشن کے صدر جناب لبھا رام گاندھی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی
دفعہ 370 کی منسوخی کے 5 سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو پناہ گزینوں کے ذریعے عظیم الشان جشن منایا جائے گا، اس دفعہ کی بنا پر انھیں شہریت اور حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا تھا
Posted On:
18 JUL 2024 6:44PM by PIB Delhi
مغربی پاکستانی پناہ گزین (ڈبلیو پی آر) ایسوسی ایشن کے صدر نے مرکزی وزیر سے ملاقات کے دوران شہریت دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ انھیں 7 دہائیوں سے شہریت سے محروم رکھا گیا تھا۔ لبھا رام گاندھی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹکنالوجی، وزیر مملکت برائے ارتھ سائنسز، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کے دوران پناہ گزینوں نے مشکلات اور ہجرت کے دوران غیر متزلزل حمایت اور مدد کے لیے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے اپنے ساتھ جس مہربانی اور فیاضی کا مشاہدہ کیا، اس سے ہم بہت متاثر ہوئے ہیں، اس نے ہماری بہبود اور بھارتی معاشرے میں ہمارے انضمام کو یقینی بنایا ہے۔‘‘
سات دہائیوں سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو یاد کرتے ہوئے ایسوسی ایشن نے سابقہ حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے ان کے مسائل پر کان نہیں دھرے۔ انھوں نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ انھیں سیاسی فائدے کے لیے ووٹ دینے کے حق اور قانونی شہریت سے محروم رکھا گیا۔ مغربی پاکستانی پناہ گزین (ڈبلیو پی آر) وہ ہیں جو 1947 میں تقسیم ہند کے بعد مغربی پاکستان کے علاقوں سے ہجرت کر کے سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں آباد ہوئے، خاص طور پر جموں ڈویژن کے جموں، کٹھوعہ اور راجوری اضلاع میں آباد ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے 1947 کے تشدد کے بعد تقریبا 5764 خاندان جموں ہجرت کر گئے تھے۔
پناہ گزینوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو ایک تاریخ ساز قدم قرار دیا جس سے جموں و کشمیر میں بہت سی ان سنی آوازوں کو انصاف ملا۔ انھوں نے وزیر کے ساتھ بھی بات چیت کی جو تیسری میعاد سے اودھم پور لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ جو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے 5 سال مکمل ہونے پر کے موقع پر، 5 اگست کو پناہ گزینوں کا شاندار جشن منایا جائے گا اسی آرٹیکل کی بنا پر انھیں شہریت اور ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن نے اس موقع پر وزیر موصوف سے معاوضے اور دیگر شکایات کے ازالے میں مدد کرنے کی بھِ درخواست کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے انھیں فوری کارروائی اور شکایات کے بروقت ازالے کا یقین دلایا۔
ایسوسی ایشن نے ذاتی طور پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا ان کی فعال کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا جنھوں نے نہ صرف ان کی پریشانیوں کو دور کیا بلکہ انھیں روشن مستقبل کی امید بھی دلائی۔ ’’ہم اپنے نئے وطن کے لیے مثبت کردار ادا کرنے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ‘‘ پناہ گزینوں نے کہا کہ حکومت ہند کا شکریہ کہ انھوں نے ہمیں کھلے دل سے گلے لگایا اور ہمیں نئے سرے سے کام شروع کرنے کا موقع دیا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8423
(Release ID: 2034140)
Visitor Counter : 50