وزارت آیوش

سرینگر میں ریجیمینل تھراپی میں انوویشن پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا


سی ایس آئی آر -آئی آئی آئی ایم ، جے اینڈ کے اور ایس کے آئی ایم ایس  کے ساتھ سی سی آر یو ایم کے ذریعے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے

Posted On: 18 JUL 2024 5:26PM by PIB Delhi

ریجیمینل تھراپی میں جدت طرازی کے سلسلے میں - روایتی طریقوں کو عصری تحقیق کے ساتھ ملانے  کے موضوع پر دو روزہ سیمینار کا آج کشمیر یونیورسٹی، سری نگر میں افتتاح کیا گیا۔ یہ سیمینار ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، سری نگر کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے جو مرکزی کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن نئی دہلی، وزارت آیوش، حکومت ہند کا  ایک پیریفرل انسٹی ٹیوٹ ہے۔

افتتاحی سیشن کے دوران سی سی آر یو ایم کے ذریعے سی ایس آئی آر آئی آئی آئی ایم، جے اینڈ کے اور ایس کے آئی ایم ایس ، سری نگر کے ساتھ دو مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کیے گئے۔ دونوں وائس چانسلرز اور ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس نے سی سی آر یو ایم کے ساتھ یونانی میڈیسن کی تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈی جی، سی سی آر یو ایم، نئی دہلی نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر، کشمیر یونیورسٹی مہمانِ خصوصی تھیں، پروفیسر شکیل احمد رامشو، وائس چانسلر، آئی یو ایس ٹی، اونتی پورہ معزز مہمان، پروفیسر ایم اشرف غنی، ڈائریکٹر، ایس کے آئی ایم ایس ، سری نگر مہمانِ خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں سیمینار کا مقصد ریجیمینل تھیراپی کو بڑھانا ہے جو یونانی میڈیسن کا ایک بنیادی جزو ہے جس میں مجموعی صحت کے لیے طرز زندگی میں تبدیلیوں اور جسمانی علاج پر زور دیا گیا ہے۔ اپنے بھرپور ورثے کے ساتھ یونانی میڈیسن نے طویل عرصے سے تکنیکوں کا استعمال کیا ہے جیسے مساج، کپنگ، ورزش اور خوراک کے ضوابط جو کہ صحت کو فروغ دینے کے لیے علاج بت تدبیر کے تحت آتے ہیں۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر این ظہیر احمد نے حجامہ پر ایس او پیز کی ترقی پر روشنی ڈالی، جو کہ یونانی ادویات کی ایک اہم ریجیمینل تھراپی ہے اور ریجیمنل تھراپی پر سیمینار کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور سی سی آر یو ایم کے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔

سی سی آر یو ایم اور دیگر معروف یونانی کالجوں کے نامور مقررین اور ماہرین نے ریجیمنل تھراپی سے متعلق اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ سیمینار کی خاص خصوصیت 3 اہم طریقوں - نطول (آبپاشی)، ارسال الاق (جونک کا علاج) اور حجامہ (کپنگ) پر تربیت دینا ہے۔ اس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ساتھ اس شعبے میں اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

*******

U.No: 8412

ش ح۔ام۔



(Release ID: 2034060) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil