وزارت دفاع

آئی سی جی نے کیرالہ کے ساحل سمندر سے دور پھنسی ہوئی بھارتی ماہی گیری کشتی کو بچایا، جس میں 11 افراد سوار تھے

Posted On: 17 JUL 2024 8:26PM by PIB Delhi

ایک مربوط سمندری فضائی آپریشن میں، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 17 جولائی 2024 کو بھاری بارش  اور چنوتی بھرے موسمی حالات کے دوران کوچی، کیرالہ سے تقریباً 80 سمندری میل کے فاصلے پر، 11 عملہ کے ساتھ ایک پھنسی ہوئی ہندوستانی ماہی گیری کی کشتی (آئی ایف بی) آشنی کو کامیابی سے بچایا۔ کشتی  میں چھید ہوجانے اور اس کے نتیجے میں کشتی میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کشتی کی حالت نازک تھی، جس سے عملے کی حفاظت کو خطرہ لاحق تھا۔

16 جولائی 2024 کی رات کو سمندری نگرانی پر مامور ایک آئی سی جی ڈورنیئر طیارے نے پریشان حال آئی ایف بی کا پتہ لگایا۔ گشت کرنے والے آئی سی جی جہاز سکشم کو فوری طور پر آئی سی جی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نمبر 4 (کیرالہ اور ماہے) نے کشتی کی مدد کے لیے روانہ کیا ۔ بچاؤ کی کوششوں کو تقویت دینے  اور عملے کو بچانے کے لیے ایک اور آئی سی جی جہاز ابھینو  کو ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔

ایک تکنیکی آئی سی جی ٹیم نے مصیبت زدہ کشتی پر سوار کیا، ڈی فلوڈنگ آپریشن کیا، اور ضروری مدد فراہم کی۔ عملے کے تمام ارکان اور جہاز کو بچانے کے ساتھ آپریشن کا اختتام ہوا۔

بعد ازاں کشتی کو محکمہ ماہی پروری کے حوالے کر دیا گیا۔ اس آپریشن نے ایک بار پھر ملک کے سمندری علاقوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی جی کے عزم کو اجاگر کیا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8401



(Release ID: 2033901) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Marathi