سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر ) - سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی آر آر آئی ) نے اپنا 73 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 16 JUL 2024 8:36PM by PIB Delhi

سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل سی ایس آئی آر -سنٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی آر آر آئی ) نے آج نئی دلّی میں حکومت ہند کے ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈی جی ڈاکٹر این کلیسیلوی کی موجودگی میں اپنا 73 واں یومِ تاسیس منایا ۔  تقریب میں ان کے ساتھ دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں ۔

اس تقریب میں ڈاکٹر این کلیسیلوی کی موجودگی کا جشن بھی منایا گیا، جوسی ایس آئی آر  کی 26ویں ڈی جی ہیں اور اس تنظیم کی 80 سالہ تاریخ میں اس کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ڈاکٹر کلیسیلوی نے ’اے سی ایس آئی آر  پی ایچ ڈی اسکالر لیب ‘ کا افتتاح کیا اور ایک کلیدی خطبے میں  اپنی رہنمائی اور اپنے گرانقدر خیالات کا  اظہار کیا ۔ انہوں نے اگلے 2 سے 3 سالوں میں سی آر آر آئی  کے مقامی، انسانی اور تکنیکی فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے مستقبل کے چیلنجوں کی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے اے سی ایس آئی آر  کی نجی اور سابق طلباء کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔

سی آر آر آئی  کے ڈائریکٹر پروفیسر منورنجن پریڈا نے ملک میں سی ایس آئی آر  - سی آر آر آئی  کے  آغاز سے  ، جو بیل گاڑی  کی ٹیکنالوجی سے بایو بائنڈرتک  جامع ٹریفک اور نقل و حمل کی منصوبہ بندی، آئی آر اے ایس ٹی ای ، کچرے سے دولت،  مختلف ڈویژنوں کی آٹو فیول پالیسی کی سرگرمیوں کے رول کے بارے میں بتایا ۔

ڈاکٹر رویندر کمار نے سی آر آر آئی کے پہلے ڈائریکٹر ارنسٹ زپکس کو یاد کیا، جن کے ویژن کی وجہ سے انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔ سی آر آر آئی  کے خیال پر سب سے پہلے ناگپور میں چیف انجینئرز کی 1943 ء کی کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور بعد میں 16 جولائی ، 1952 ء کو سی ایس آئی آر  کے پہلے ڈی جی سر شانتی سوروپ بھٹناگر کی رہنمائی میں مارچ 1950 ء میں سی ایس آئی آر  جنرل باڈی نے اسے منظور کیا گیا ۔

73ویں یوم تاسیس کی تقریب نے سائنسی اختراعات کو فروغ دینے اور سڑک اور ٹرانسپورٹ کی تحقیق کے شعبے میں سائنس دانوں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے ۔ تقریب کا اختتام  تمام شرکاء اور تعاون کرنے والوں کے جوش و جذبے اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا۔ سی ایس آئی آر جگیاسا اسکیم کے تحت 200 سے زیادہ اسکولی بچوں نے اوپن ڈے میں شرکت کی۔ دلّی ٹیکنیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو ) کے وائس چانسلر پروفیسر پرتیک شرما  نے پائیدار ترقی کے چیلنجز کے لیے انجینئرنگ حل پر کلیدی لیکچر دیا ۔ یوم تاسیس کے موقع پر صنعتوں کے ساتھ متعدد مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ویودَس 2024  کا انعقاد طالب علموں کے لیے کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی تحقیق کو  پوسٹر شکل  میں  پیش کر سکیں ۔ ڈاکٹر ونود کرار نے ان سرگرمیوں کا اہتمام کیا تھا ۔ سی ایس آئی آر  - سی آر آر آئی  ، ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہے ، جنہوں نے اس تقریب کو سائنسی تحقیق اور تعلیم میں عمدگی کے حصول کی حوصلہ افزائی اور آگے بڑھانے کے لیے یادگار بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XPH2.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B1YW.jpg

Image

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OSS8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0054Q0T.jpg

***

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 8386



(Release ID: 2033815) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil