کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل كی اپنے سوئس ہم منصب سے ٹی ای پی اے میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کرنے کے رُخ پر بات چیت

Posted On: 16 JUL 2024 7:23PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے اپنے سوئس ہم منصب فیڈرل کونسلر جناب گائے پرملین کی دعوت پر سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ کیا۔

اس انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز دورے میں جناب گوئل کی مصروفیات میں دو طرفہ وفود کی سطح پر بات چیت اور وزیر پرملین کے ساتھ لنچ شامل تھا۔ دونوں وزیروں نے اسی دن سوئس اور ہندوستانی صنعتوں کے سربراہوں کے ساتھ  ناشتے پر مشتركہ میٹنگ کی۔

وزیر پرملین کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے تسلیم کیا کہ ٹی ای پی اے تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت کو مستحكم کرنے کے لیے ایک بہترین فریم ورک فراہم کرتا ہے اور ایک قابل ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کرنے سے ٹی ای پی اے کے تحت طے شدہ اہداف/ہدف کو حاصل کرنے میں تیزی آئے گی۔

دونوں وزراء نے 15 جولائی کو ناشتے کی میٹنگ کے دوران صنعت کے ممتاز سوئس اور ہندوستانی کپتانوں کے ساتھ دلچسپ اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ معزز سی آئی ایم نے سوئس کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بنیں اور اس کی بڑھتی ہوئی اور متحرک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔

سی آئی آئی کی طرف سے  ایک 12 رکنی مضبوط ہندوستانی تجارتی وفد کو بھی اپنے سوئس ہم منصبوں کے ساتھ کاروباری نیٹ ورکنگ کا موقع ملا۔

اس سے پہلے وزیر تجارت نے انڈیل انڈا ئی میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مفادات کے ساتھ سوئس صنعت کے چئیرمین/سی ای اوز سے ملاقات کی اور ہندوستانی تارکین وطن کے اراکین کے ساتھ نتیجہ خیز معاملاے كئے۔ ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ اینگوزی اوكونجو-ایویالا نے وزیر  موصوف سے زیورخ میں ملاقات کی۔

تاریخی ہندوستان-ای ایف ٹی اے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے نفاذ کے لیے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا اس دورے کے اہم مقاصدتھے۔جس پر 10 مارچ، 2024 کو نئی دہلی میں دستخط کیے گئے تھے اور معاہدے کے مطابق اگلے 15 سالوں میں ای ایف ٹی اے ممالک کے ذریعہ 100 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہندوستان میں 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے اہم ہدف کو حاصل کرنے کے طریقوں اور ذرائع کی نشاندہی کی گئی تھی۔

پس منظر۔

سوئزرلینڈ ہمارے لیے ایک اہم تجارتی/سرمایہ کار پارٹنر ہے۔  2023 میں 21 بلین امریکی ڈالر کی باہمی تجارت کے ساتھ یہ عالمی سطح پر ہندوستان کا 20 واں سب سے بڑے تجارتی شراکت دار  ہے۔ یہ اپریل 2000 سے مارچ 2024 کے دوران تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی براہ راست غیر ملكی سرمایہ كاری کے ساتھ ہندوستان میں 12 واں سب سے بڑا سرمایہ کار بھی ہے۔ ہندوستان میں 330 سے ​​زیادہ سوئس کمپنیاں کام کر رہی ہیں جنہوں نے ہندوستان میں 1,66,000 سے زیادہ ملازمتوں كے مواقع  پیدا كءے ہیں۔ ان میں سے بہت سی کمپنیوں کی مینوفیکچرنگ کی سہولیات اور تحقیق و ترقی كے مراکز ہندوستان میں ہیں۔

اس بروقت دورے نے دونوں فریقوں کو ٹی ای پی اے کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحكم کرنے اور بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم كیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2033746) Visitor Counter : 35