وزارت دفاع

تھنک 2024- بھارتی بحریہ کا کوئز

Posted On: 16 JUL 2024 2:15PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ نے قومی سطح کے ایک منفرد کوئز مقابلے، ‘‘تھنک 2024 -  بھارتی بحریہ کا کوئز’’  کے آغاز کا  فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے۔ یہ   پروگرام  ہمارے نوجوانوں نے  اپنے  مالا مال ثقافتی ورثے  اور  حب الوطنی  کے جذبے  کو  فروغ دیتے ہوئے  ذہانت کو  فروغ دینے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سے پہلے  دو ایڈیشنوں  یعنی  ‘‘تھنک -22’’  اور  ‘‘جی-20  تھنک’’ کی شاندار کامیابی  کی وجہ سے (جس میں پچھلے سال جی – 20 ملکوں نے شرکت کی تھی) بھارتی بحریہ کو  اس  اقدام کو جاری رکھنے کا  حوصلہ ملا ہے۔

 اس سال  تھنک 2024  کا موضوع ‘‘وکست بھارت  ’’ ہے، جو  بھارت کو  اس کے   100 ویں یوم آزادی  یعنی 2047  تک  ایک ترقی یافتہ ملک میں  تبدیل کرنے کے حکومت ہند  کے ویژن سے  مطابقت ر کھتا ہے۔ یہ  مقابلہ  طلباء  کی  عام ذہانت  کی آزمائش  کے تصور  سے کہیں آگے ہے۔ یہ  طلباء  میں  قومی تعمیر  میں ان کے رول  اور  ان کی  زیادہ کامیابیوں سے متعلق  نوجوان ذہنوں میں بیداری پیدا کرنے  کا ایک فورم  ہے۔

 یہ پروگرام  ہزاروں نوجوان ذہنوں کو ذہانت  میں اضافہ کرنے کا تجربہ  فراہم کرتا ہے۔ یہ مقابلہ  پورے ملک میں  نویں سے  بارہویں جماعت تک کے تمام طلباء  کے لئے کھلا ہے۔ اس مقابلے کو  چار مرحلوں میں ہائبرڈ طریقے سے منعقد کیا جائے گا، جس سے  شرکت کرنے والوں  کا جامع تجزیہ  کیا جاسکے گا۔ پہلے دو مرحلے  آن لائن  موڈ میں ہوں گے ، جس میں  تین  ‘ایلی منیشن ’ (باہر ہوجانے والا) راؤنڈ  ہوں گے ، جس کے بعد زونل انتخاب کا راؤنڈ ہو گا۔ 16 سب سے اعلیٰ ٹیمیں زونل انتخاب  کے راؤنڈس  کے لئے اہل قرار دی جائیں گی اور وہا ں سے وہ سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ سیمی  فائنل  سے 8  ٹیمیں گرانڈ فنالے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنل اور  گرانڈ فنالے  بحریہ کی جنوبی کمان میں آف لائن منعقد کی جائیں گی۔ اس  گراں قدر مقابلے کے فاتحین کے لئے  شاندار انعام  رکھے گئے ہیں۔

اسکولوں  کے بلا رکاوٹ  رجسٹریشن  کی سہولت  اور  اس مقابلے  سے متعلق معلومات  فراہم کرنے کے لئے  ایک مخصوص ویب سائٹ : THINQ2024, www.indiannavythinq.in ، 15 جولائی 2024  کو لانچ کی گئی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/THINQFlyer(Ver2)-2GYWU.PNG

************

U.No:8366

ش ح۔و ا۔ق ر



(Release ID: 2033640) Visitor Counter : 15