وزارت آیوش

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے براہ راست جراحی کے مظاہروں کے ساتھ کامیابی سے ‘سوشرتم 2024’ کی میزبانی کی

Posted On: 15 JUL 2024 3:45PM by PIB Delhi

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے)  نئی دہلی کے شعبہ شلیہ تنتر نے سشروتا جینتی-2024 کے مبارک موقع پر دوسرے قومی سسمینارسوشروتم شالیہ سنگوشتی کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ سشروتا جینتی ہر سال 15 جولائی کوعظیم سشروتا کے اعزاز میں منائی جاتی ہے، جنہیں بابائے سرجری سمجھا جاتا ہے۔ یہ سمینار 13 جولائی کو شروع ہوا اور آج اختتام پذیر ہوا۔

پروفیسر سندیپ کمار، بانی ڈائریکٹر، ایمس بھوپال افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پدم شری پروفیسر منورنجن ساہو، بانی ڈائریکٹر اے آئی آئی اے  دہلی؛ پروفیسر انوراگ سریواستو، سابق ایچ او ڈی سرجیکل ڈسپلن، ایمس نئی دہلی اور ڈاکٹر ایم سی مصرا، سابق ڈائریکٹر ایمس مہمان خصوصی تھے۔ اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری؛ پروفیسر ڈاکٹر یوگیش بدوے، ایچ او ڈی شلیہ نتتر نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور سسمینار کے بارے میں بتایا۔ تقریب کو ڈین پی جی پروفیسر آنند مورے اور اے آئی آئی اے کے دیگر سینئر فیکلٹی ممبران کی موجودگی نے رونق بخشی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HO8G.jpg

 

پہلے دو دنوں میں، 25 زندہ پیچیدہ جراحی کے طریقہ کار کا کامیابی سے مظاہرہ کیا گیا، اس منفرد موقع نے شرکاء کو معروف سرجنز سے مختلف جراحی تکنیکوں کا مشاہدہ کرنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ لائیو سرجیکل ورکشاپس کے دوران بھگندر (فسٹولا-ان-اینو)، ارشا (بواسیر)، پیلونائیڈل سائنس، پتے کی پتھری، ہرنیا وغیرہ کے مریضوں پروی اے اے ایف ٹی، لیپرواسکولی اور لیزر اور روایتی شلیہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کیے گئے۔ پچھلے ایک سال میں، تقریباً 1500 مریضوں کو اے آئی آئی اے  کے جراحی طریقہ کار کے ذریعے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

 

اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نیساری نے معززین کے ساتھ پہلے دن محکمہ سے متعلق ایک سووینئر اور آئی ای سی مواد کا اجرا ءکیا۔

پروفیسر تنوجا نیساری نے کہا کہ ، ‘‘اپنے قیام کے بعد سے،اے آئی آئی اے آیوروید کو عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سوشروتم، جس کی میزبانی شلیہ تنتر کے شعبہ نے کی ہے، جدید ترین سرجیکل ٹیکنالوجی کے ساتھ آیوروید کو مربوط کرنے کے لیے ہماری لگن کی مثال دیتا ہے، اور خواہشمند آیورویدک مہارت والے سرجنوں کو بااختیار اور مربوط جراحی کے طریقوں پر اعتماد بنانا ہے۔’’

قومی سمینار کے تیسرے دن کا آغاز سشروتا پوجن تقریب سے ہوا، اس کے بعد پیپر پریزنٹیشن مقابلہ ہوا۔ تقریب کا اختتام ایک اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا جہاں پیپر پریزنٹیشن مقابلے اور شکریہ کے ووٹ کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E4ZO.jpg

 

شلیہ تنتر کے ایچ او ڈی پروفیسر (ڈاکٹر) یوگیش بدوے نے ٹیم سوشرتم کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘‘ٹیم سوشرتم نے سوشرتم 2024 کو ہر پہلو سے ایک کامیاب پلیٹ فارم بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ وابستگی کے باوجود بڑے جوش اور انتھک محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔’’

160 سے زائد شرکاء نے اپنے آپ کو رجسٹر کیا، جس میں ہندوستان کے مختلف حصوں سے پی جی/پی ایچ ڈی اسکالرز، رہائشی ڈاکٹر، سرجن، اور فیکلٹی ممبران شامل تھے۔ سمینار میں پین انڈیا کے ماہرین  پروفیسر (ڈاکٹر) لکشمن سنگھ پروفیسر اور سابق ایچ او ڈی شلیہ تنتر آئی ایم ایس، بی ایچ یو، وارانسی؛ پروفیسر (ڈاکٹر) ہیمنگا کمار بھٹاچارجی ڈیارٹمنٹ آف سرجری، ایمس، نئی دہلی؛ پروفیسر (ڈاکٹر) پی ہیمنتھ کمار پروفیسر اور ایچ او ڈی شلیہ تنترا، این آئی اے، جے پور؛ ڈاکٹر بیجندر شاہ، ایچ او ڈی، شعبہ شلیہ تنتر، آیوروید کیمپس اور ٹیچنگ ہسپتال، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن(آئی او ایم) تریبھون یونیورسٹی، کھٹمنڈو، نیپال نے شرکت کی۔

***************

(ش ح۔ش ت۔ ج ا)

U:8338



(Release ID: 2033371) Visitor Counter : 36