بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 2400 میگاواٹ ٹہری ہائیڈرو پاور کمپلیکس کا دورہ کیا


ٹہری ڈیم کی ترقی کسی معجزے اور انجینئرنگ کی ہنر مندی سے کم نہیں: جناب منوہر لال

Posted On: 15 JUL 2024 1:37PM by PIB Delhi

بجلی،  ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 15 جولائی 2024 کو اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال میں 2400 میگاواٹ کے ٹہری پاور کمپلیکس میں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00172P3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UD6A.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030YH7.jpg

اپنے دورے کے دوران  جناب منوہر لال نے 1000 میگاواٹ کے ٹہری پمپڈ اسٹوریج پلانٹ (پی ایس پی) میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، جوٹی ایچ ڈی سی آئی ایل  کے تحت ایک اہم پروجیکٹ ہے،  جو ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے ایک اہم جزو کی نمائندگی کرتا ہے۔ مرکزی وزیر نے کئی اہم شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا،نیز  بٹر فلائی والو چیمبر، مشین ہال، اور ٹہری پی ایس پی کے آؤٹ فال، اور دریا کو جوڑنے کے کاموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، جوپانی کے موجودہ  بندوبست کے نظام کو  پی ایس پی میں ضم کرنے کا ایک اہم پہلو ہے۔

جاری کوششوں کے لیے ان کی ستائش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرموصوف نے ٹی ایچ ڈی سی کی پوری ٹیم کو قابل تجدید اور قابل اعتماد ہائیڈرو پاور جنریشن کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی انتھک لگن اور محنت کے لیے مبارکباد دی۔ جناب منوہر لال نے ٹیم کی نمایاں کامیابیوں اور 2400 میگاواٹ کے ٹہری پاور کمپلیکس کو تیار کرنے میں جو اعلیٰ معیارات قائم کیے ہیں، ان کابھی  اعتراف کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح ہائیڈرو پاور پروجیکٹس میں ٹی ایچ ڈی سی کا تعاون وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو پورا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ٹیہری ڈیم ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل  کے لیے ایک قابل ذکر سنگ میل کے طور پر قائم ہے، جو ایک ایسے وقت میں پورا ہوا، جب اتنے بڑے ڈیم کا تصور تقریباً ناقابل فہم لگ رہا تھا۔ ٹہری ڈیم کی ترقی اپنے آپ میں کسی معجزے اور انجینئرنگ کی ہنر مندی  کے معجزے سے کم نہیں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A1SO.jpg

ٹی ایچ ڈی سی کی انتظامیہ اور ملازمین سے اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ملک کی توانائی کی سلامتی کی حمایت میں ہائیڈرو پاور کی کلیدی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیم پر زور دیا کہ وہ اپنی رفتار کو برقرار رکھے اور طے شدہ مدت کو پورا کرنے کے لیے پراجیکٹ کے بقیہ مراحل کی بروقت تکمیل پر توجہ دیں۔ انہوں نے ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی کی حدود کو آگے بڑھانے میں ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل  کی کوششوں کی تعریف کی اور ٹیم پر زور دیا کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب  آر کے ویشنوئی نے وزیر موصوف کے دورے اور حوصلہ افزا الفاظ کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے لیے پائیدار توانائی کے مستقبل میں تعاون کے وسیع مشن کے حصے کے طور پر ٹہری پاور کمپلیکس اور قابل تجدید توانائی کے دیگر پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے کے لیے ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ دورہ ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل  ٹیم کے درمیان ایک نئے مقصد کے احساس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو ہندوستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر کے مستقبل کے لیے وزیر اعظم کے وژن اور اس وژن کو پورا کرنے میں ان کے کردار سے متاثر تھا۔

بجلی کی وزارت کے ایک معزز وفد کے ہمراہ وزیر موصوف کا ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب  آر کے ویشنوئی آر کے وشنوئی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر   (پرسنل) جناب شیلندر سنگھ، تکنیکی معاملات کے ڈائریکٹر جناب بھوپندر سنگھ اور ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے دیگر  سینئر افسران کی طرف سے پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

تہری ہائیڈروپاور کمپلیکس کے بارے میں:

ٹی ایچ پی سی  دریائے گنگا کی ایک معاون ندی بھاگیرتھی  سے متعلق ایک کثیر مقصدی اسکیم ہے۔ اسے مانسون کے دوران دریائے بھاگیرتھی کے اضافی پانی کو ذخیرہ کرنے اور غیر مانسون کی مدت کے دوران اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے گنگا کے میدانی علاقوں میں آبپاشی اور آبادی کی پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ذخیرہ شدہ پانی کو چھوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جبکہ سخت ضرورت کے دوران  2400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہے۔

تہری ایچ پی سی مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے:

1.تہری ہائیڈرو پاور پلانٹ (ٹہری  ایچ پی پی  ) -  1000 میگاواٹ (4×250میگا واٹ)

2. کوٹیشور ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (کوٹیشور ایچ ای پی) -  400 میگاواٹ (4 x 100میگا واٹ)

3. ٹہری پمپڈ سٹوریج پلانٹ (ٹہری پی ایس پی) - 1000 میگاواٹ (4 x250  میگاواٹ)

************

U.No:8335

ش ح۔ح ا۔ق ر



(Release ID: 2033326) Visitor Counter : 22