امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

حکومت ہندکے امور  صارفین  کے محکمے نے نظام وزن و پیمائش (ڈبہ بنداشیاء) کے قوانین، 2011 میں ترمیم کی تجویز پیش کی


ترمیم میں تجویز کیا گیا ہے کہ خوردہ فروخت کے لیے پہلے سے  ڈبہ بند اجناس پر تمام معلومات کا اعلان لازمی کیا جائے

یہ ترمیم کسی بھی مقدار کی پیک شدہ اشیاء کے مینوفیکچررز/ پیکرز/ درآمد کنندگان کے درمیان وضاحت لائے گی کہ اگر خوردہ فروخت کے لیے پیک کیا گیا ہو

ان قوانین کا اطلاق صنعتی صارفین یا ادارہ جاتی صارفین کے لیے پیک شدہ اشیاء پر نہیں ہوتا ہے

محکمہ امور صارفین نے نظام وزن و پیمائش  میں مجوزہ ترمیم سے متعلق 29 جولائی 2024 تک رائے طلب کی

Posted On: 14 JUL 2024 12:52PM by PIB Delhi

آف لائن اور آن لائن پلیٹ فارم سمیت مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے دائرے کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت ہند  کے امور صارفین کا محکمہ، ڈبہ بند اشیاء کی یکسانیت قائم کرنے کے لیے نظام وزن و پیمائش  (ڈبہ بند اشیاء)   کےقوانین ، 2011 میں ترمیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ نظرثانی شدہ شق یہ فراہم کرے گی کہ سوائے ان  پیک کی گئی اشیاء کے جو صنعتی صارفین یا ادارہ جاتی صارفین کے لیے ہیں، یہ قوانین خوردہ میں تھیلے میں فروخت ہونے والی تمام پیک کی گئی اشیاء پر لاگو ہوں گے ۔

یہ نظرثانی شدہ  ضابطے پیک کی گئی اشیاء کے لیے یکساں معیارات/ ضروریات کو قائم کرنے، مختلف برانڈوں اور مصنوعات میں مستقل مزاجی اور انصاف پسندی کو فروغ دینے میں مدد کرے گی اور صارفین کو مکمل معلومات کی بنیاد پر انتخاب کرنے میں مدد کرے گی۔

محکمہ نے شراکت داروں سے 29 جولائی 2024 تک 15 دنوں کے اندر رائے  مانگی ہے۔

نظام وزن و پیمائش  (ڈبہ بند اشیاء)   کےقوانین ، 2011 میں لازمی معلومات جیسے مینوفیکچرر/پیکر/درآمد کنندہ کا نام اور پتہ، اصل ملک، شے کا عام یا عمومی  نام، خالص مقدار، تیاری کا مہینہ اور سال، ایم آر پی،  یونٹ کے فروخت کی قیمت، صارفین کے مفاد میں تمام پہلے سے پیک شدہ اشیاء پر ، اشیاء کے استعمال کے لیے نا مناسب ہونے کی صورت میں تاریخ کے لحاظ سے بہترین/ استعمال سے پہلے، صارفین کی دیکھ بھال کی تفصیلات وغیرہ کے اعلان کی ضرورت ہے ۔

مندرجہ ذیل کے علاوہ پہلے سے پیک کی گئی  تمام اشیاء پر قوانین کا نفاذ ہوتا ہے:

(a) اشیاء کے پیکٹ جن میں 25 کلو گرام یا 25 لیٹر سے زیادہ کی مقدار ہو۔

(b) سیمنٹ، کھاد اور زرعی پیداوار 50 کلوگرام سے زیادہ کے تھیلوں میں فروخت ہوتی ہے۔ اور

(c) صنعتی صارفین یا ادارہ جاتی صارفین کے لیے پیک شدہ اشیاء۔

25 کلو گرام یا 25 لیٹر سے زیادہ مقدار والی پیک شدہ اجناس پر یہ قوانین لاگو نہیں ہوتے ہیں ماسوائے سیمنٹ، کھاد اور 50 کلو گرام سے زیادہ کے تھیلوں میں فروخت ہونے والی زرعی پیداوار کے، کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خوردہ فروخت کے لیے پیک شدہ اشیاء 25 کلو سے زیادہ نہیں ہیں۔ تاہم، یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ 25 کلو گرام سے زیادہ کی پیک شدہ اشیاء بھی خوردہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو کہ خوردہ فروخت کے لیے پہلے سے پیک شدہ اشیاء کے بارے میں تمام اعلانات کرنے کے ارادے کے مطابق نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

8318



(Release ID: 2033126) Visitor Counter : 46