کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل جی-7 وزرائے تجارت کی میٹنگ(آؤٹ ریچ سیشن) کیلئے ریجیو کلابریا، اٹلی کا دورہ کریں گے


جی 7 اور دیگر شریک ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ جناب گوئل دو طرفہ میٹنگ کریں گے

Posted On: 13 JUL 2024 4:00PM by PIB Delhi

ہندوستان کے صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل 16 اور 17 جولائی 2024 کو ریجیو کلابریا واقع  اٹلی کا دورہ کریں گے جہاں وہ  جی7 كے تجارتی وزراء کے اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن میں شریك ہوں گے۔ اس دورے میں جناب گوئل  جی7 ممالک کے وزرائے تجارت اور آؤٹ ریچ سیشن میں شریک دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں میں بھی شامل ہوں گے جس سے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کے تئیں ہندوستان کے عزم کو تقویت ملے گی۔

یہ دورہ ہندوستان کی حكمت انگیز کوششوں کی دلالت کرتا ہے جو تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کو ظاہر کرتا ہے اور ایک مضبوط قانون کی حکمرانی کے ساتھ ایک جمہوری ملک کے طور پر اس کی حیثیت كو اجاگر كرتا ہے۔

اپنے اٹلی کے دورے سے پہلے جناب گوئل 14 اور 15 جولائی 2024 کو سوئزرلینڈ میں سوئس ہم منصبوں کے ساتھ کاروباری اور سرکاری ملاقاتوں کے لیے موجود ہوں گے۔ بات چیت میں یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن  كی تجارت اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے 100 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدوں کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان اور سوئزرلینڈ کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور جامع شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا ہے، گہرے اقتصادی تعلقات اور باہمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 

ریگیو کلابریا میں  جی7 وزرائے تجارت کے اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن میں جناب گوئل عالمی تجارت اور سپلائی چین كی صلاحیت کے لیے ہندوستان کے وژن پیش کریں گے جس میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کی گئی اہم اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا جاءے گا۔

جی 7 آؤٹ ریچ سیشن کے علاوہ جناب گوئل جی 7 ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ دیگر شریک ممالک کے وزرائے تجارت کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا، دو طرفہ تجارتی مسائل کو حل کرنا اور اقتصادی تعاون کو مستحكم کرنا ہے۔

ہندوستان کا دنیا کی 5 ویں سب سے بڑی معیشت بننے كی كوشش اس کے متحرک معاشی منظر نامے اور مضبوط ترقی کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ ملک اپنی مارکیٹ پر مبنی اصلاحات، ہنر مند افرادی قوت اور اسٹریٹجک مقام کے ساتھ عالمی کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ ان اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں جناب گوئل کی شرکت ہندوستان کی اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھائے گی اور عالمی سطح پر ملک کے مفادات کو فروغ دے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 8304



(Release ID: 2033006) Visitor Counter : 40