نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے پیرس اولمپک 2024 کے لیے بھارت کی تیاریوں کو جائزہ لینے کی غرض سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
مرکزی وزیر نے بھارتی ایتھلیٹوں کو جامع تعاون فراہم کرانے کے لیے کوآرڈی نیشن گروپ قائم کیا
Posted On:
12 JUL 2024 8:01PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے آج پیرس 2024 اولمپک کے لیے بھارت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
48 خواتین ایتھلیٹس سمیت مجموعی طور پر 118 ایتھلیٹس پیرس اولمپکس میں کھیل کود کے 16 زمروں میں حصہ لیں گے۔ پیرس جانے والے مجموعی طور پر 118 ایتھلیٹوں میں سے 26 کھیلو انڈیا ایتھلیٹس ہیں اور 72 ایتھلیٹس نے پہلی مرتبہ اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
ڈاکٹر مانڈوِیا نے ایک کوآرڈی نیشن گروپ بھی قائم کیا ہے تاکہ ایتھلیٹس کے لیے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جا سکے اور مقابلوں سے قبل کی تیاریوں اور مقابلوں کے دوران پیدا ہونے والے کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔
ڈاکٹر مانڈوِیا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کھلاڑیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے ایتھلیٹس کو وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام سناتے ہوئے کہا "اب جبکہ ہمارے کھلاڑی تیاری اور مقابلے کے اس اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ بہترین جسمانی اور ذہنی حالت میں ہوں" ۔
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ متعدد ایتھلیٹوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، ڈاکٹر مانڈوِیا نے میٹنگ کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 80 فیصد سے زیادہ کوالیفائیڈ ایتھلیٹ پہلے ہی یورپ کے مختلف مقامات پر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
اس امر کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ پیرس 2024 اولمپکس کے لیے بہترین ممکنہ تیاری کر سکیں، حکومت ہندستانی کھلاڑیوں کو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے ذریعے جامع مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس میں تربیتی پروگراموں کو بڑھانے کے لیے عالمی معیار کے کوچز اور ماہرین کی شمولیت، کھلاڑیوں کو اہم تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسابقتی پروگراموں کا اہتمام، اور باز بحالی اور زخمی ہونے کے خطرات کی انتظام کاری پر توجہ مرکوز کرنے والے اقدامات شامل ہیں۔
پہلی مرتبہ ، گیمز ولیج میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے سائنس کے آلات کے ساتھ ایک باز بحالی مرکز دستیاب ہوگا۔ مزید برآں، پیرس کے پارک آف نیشنز میں انڈیا ہاؤس قائم کیا گیا ہے جہاں فرانس سمیت 14 دیگر ممالک کے لیے بھی اسی طرح کے ہاؤس قائم کیے گئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ تمام فیصلے کھلاڑیوں کی ضرورتوں اور نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔
یہ کوششیں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی لگن کو اجاگر کرتی ہیں، جو ان کی کامیابی اور حصولیابی کے لیے مضبوط عزم کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8296
(Release ID: 2032890)
Visitor Counter : 55