بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ہندوستان کی پہلی گہرے سمندر کے کنٹینر ٹرانسشپمنٹ بندرگاہ  وزنجم میں پہلا مدر شپ حاصل کیا


نوہزار ٹی ای یوز  کی گنجائش کے ساتھ تجارتی جہاز سان فرنانڈو کی ڈاکنگ اگلے سلسلے کے بندرگاہوں کے عالمی معیار کے ڈھانچے میں ہندوستان کے قدم کی نشاندہی کرتی ہے:

جناب سونووال

’’ملک کے بندرگاہوں کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے  ،کیونکہ وزنجم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے مطابق بہت بڑا موقع کھولا ہے‘‘

’میک اِن انڈیا‘ کے نظریہ کو پورا کرتا ہے، وزنجم بندرگاہ پی ایم گتی شکتی قومی لاجسٹک پالیسی کے ساتھ ساتھ میری ٹائم امرت کال وژن 2047 کو عملی جامہ پہناتی ہے: جناب سونووال

Posted On: 12 JUL 2024 6:05PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کیرالہ کے وزنجم میں ہندوستان کے پہلے گہرے پانی کے کنٹینر کی ترسیل کی بندرگاہ پر کام کاج کے آغاز کے موقع پر پہلا مدر شپ تجارتی جہاز’ سان فرنانڈو‘ وصول کیا۔ یہ جہاز، 9000 ٹی ای یو ز تک کی گنجائش کے ساتھ، ہندوستان کی پہلی خودکار بندرگاہ پر کھڑا ہے جو کہ جدید ترین بحری جہازوں کے لیے بڑے پیمانے پر آٹومیشن پیش کرتا ہے جس میں میگامیکس کنٹینر شپ کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ اس موقع پر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پناری وجین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CZRW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AHTX.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا کہ  ’’آج ہندوستان کے سمندری شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ہندوستان کے پہلے حقیقی گہرے سمندری کے بین الاقوامی کنٹینر ٹرانسپمنٹ ٹرمینل وزنجم میں پہلی مدر شپ گودی ہے۔ یہ 'میک ان انڈیا' کے نظریہ کا واضح ثبوت ہے جہاں حکومت کے درمیان پی پی پی کا تعاون ہے۔ کیرالہ، حکومت  ہند کے ساتھ ساتھ اڈانی پورٹ ایس ای زیڈ نے ہندوستان کے سمندری شعبے کی ترقی کے لئے ایک شاندار اثاثہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی بصیرت افروز قیادت میں، ہندوستان کاروباری اداروں کو جدید اشیا سے لیس اور قابل بنا رہا ہے اور جب بھی ضرورت ہو ملک کی تعمیر کے مقصد کے لیے صلاحیت پیدا کرنے کے لیے تعاون کر رہا ہے۔ یہ شاندار کامیابی ملک کے بندرگاہوں کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ ملک میں عالمی معیار کے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ ملک  کی تعمیر کے اسی جذبے کے تحت، ہماری وزارت، وزیر اعظم نریندر مودی جی کی بصیرت افروز قیادت میں، مہاراشٹر کے وادھاون میں ہر موسم کے لئے ساز گار ڈیپ ڈرافٹ پورٹ اور گالاتھیا بے میں انٹرنیشنل کنٹینر ٹرانسپمنٹ ٹرمینل (آئی سی ٹی ٹی) سمیت میگا پورٹ پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے مشن کے انداز میں کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GPTE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044B4Z.jpg

وزنجم بندرگاہ کیرالہ میں ترواننت پورم کے نزدیک ایک اسٹریٹجک بحری پروجیکٹ ہے۔ یہ ہندوستان کا پہلا گرین فیلڈ پورٹ پروجیکٹ ہے، جسے ریاستی حکومت نے 18,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کیا ہے۔ سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے تحت تیار کیا گیاہے، یہ ملک کے بندرگاہوں کے  سیکٹر میں سب سے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے۔ بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کے قریب وزنجم کا اسٹریٹجک مقام بحری جہازوں کے لیے  سفر کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے، جس سے یہ سمندری تجارت کے لیے ایک اہم مقام ہے۔ ہندوستان کی چند قدرتی گہرے پانی کی بندرگاہوں میں سے ایک کے طور پر، یہ  بندرگاہ بڑے  مال بردار اور کنٹینر بحری جہازوں کو مؤثر طریقے سے ایڈجسٹ کر سکتی ہے۔ وزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کی ترقی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے، تجارت کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے کیرالہ کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا مقصد بندرگاہ کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہے جس میں جدید کنٹینر ٹرمینلز، گودام اور لاجسٹک پارکس شامل ہیں۔ وزنجم علاقائی تجارت میں ایک اہم کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہے، جو ممکنہ طور پر جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے درمیان تجارت کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MA8N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006G71C.jpg

مزید بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ہندوستان نے ملک میں بندرگاہوں کے شعبے کی ترقی کو تیزی سے ٹریک کیا ہے، کیونکہ ہمارا مقصد آنے والے سالوں میں سب سے اوپر سمندری عالمی طاقت بننا ہے۔ آج، وزنجم بندرگاہ   میں کام کاج شروع ہونے کے ساتھ، ہندوستان اس خطے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، اور کولمبو اور سنگاپور کے نقل و حمل کے مراکز کے ساتھ صحت مند مسابقت لا رہا ہے۔ حکومت ہندوستان کے بحری شعبے کو فعال اور جدید اشیا سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے کیونکہ کیرالہ میں ساگرمالا پروجیکٹ کے تحت 24,000 کروڑ سے زیادہ کے منصوبے لاگو کیے جا رہے ہیں۔ ساگر مالا پروجیکٹ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کا بے حد اہم پروگرام ہے۔ متحرک عالمی منظر نامے کے ساتھ سمندری شعبے پر اثر انداز ہونے کے ساتھ، یہ بندرگاہ عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے ایک قابل عمل متبادل اور بڑی شپنگ لائنوں کا ایک متبادل فراہم کرتی ہے۔"

*******

ش  ح۔ م ع   ۔ ج

Uno-8292



(Release ID: 2032845) Visitor Counter : 28