وزارات ثقافت
مرکزی وزیر ثقافت نے ‘تھائی لینڈ-انڈیا انٹر وون لیگیسیز: اسٹریم آف فیتھ ان بدھزم’کے موضوع پر تصویری نمائش کا افتتاح کیا
‘‘تصویری نمائش بھگوان بدھ کے تئیں تھائی لوگوں کی جذباتی اور گہری عقیدت کی علامت ہے’’: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
Posted On:
11 JUL 2024 5:47PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے تصویروں کی نمائش ‘‘تھائی لینڈ-انڈیا انٹر ویوون لیگیسیز: اسٹریم آف فیتھ ان بدھزم’’ کا افتتاح آج نئی دہلی کے نیشنل میوزیم میں کیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر کے ساتھ تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ عالی مرتبت جناب ماریس سنگیامپونگسا، سفیر ایچ ای پٹارت ہانگ ٹونگ، اور نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر منی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا، ‘‘آج، نیشنل میوزیم میں یہ تصویری نمائش بھگوان بدھ اور ان کے امن و ہمدردی کے پیغام کے تئیں تھائی لوگوں کی جذباتی اور گہری عقیدت کی علامت ہے۔ ’’
وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بھگوان بدھ کے نظریات ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ایک روحانی پُل کا کام کرتے ہیں، جو ایک گہرے جڑے تعلق کو فروغ دیتے ہیں۔
اس نمائش کا مقصد تھائی لینڈ کے لوگوں کے گہرے استقبال اور بھگوان بدھ کے مقدس آثار اور ان کے اہم شاگردوں اراہت ساریپوتا اور اراہت مہا موگلانا کے تئیں تعظیم کو ظاہر کرنا ہے۔ اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع پپراہوا سے کھودے گئے یہ باقیات نمائش کا ایک مرکزی نقطہ ہیں، جو ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان گہرے ثقافتی اور روایتی تعلقات کی علامت ہیں۔
1970-71 میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی کھدائی سے پپراہوا میں دو تابوت سامنے آئے، جن میں ہڈیوں کے کل بائیس مقدس آثار تھے۔ ان میں سے بیس ہڈیوں کے ٹکڑے اور دو تابوت اس وقت نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں آویزاں ہیں جبکہ باقی دو ہڈیوں کے ٹکڑے انڈین میوزیم، کولکاتہ کو دئے گئے ہیں۔
مقدس باقیات کو تھائی لینڈ میں 25 دن کی ایک اہم نمائش میں دکھایا گیا تھا۔ اس نمائش کا انعقاد اس سال کے شروع میں فروری تا مارچ میں گنگا میکونگ ہولی ریلیکس دھمایاترا کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔
نمائش کے 25 دنوں کے دوران، بھگوان بدھ اور ان کے شاگردوں کے مقدس آثار کو صنم لوانگ پویلین (بنکاک)، ہو کم لوانگ، رائل پارک راجا پروک (چیانگ مائی)، واٹ مہا وانارام (اوبن رتچاتھانی) میں عوامی تعظیم کے لیے رکھا گیا تھا۔ وت مہا وہ وچیرمونگکول (کربی)۔ تھائی لینڈ اور اس کے پڑوسی ممالک کے مختلف حصوں سے 40 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے مقدس آثار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تھائی لینڈ کے چاروں مقامات پر تھائی کمیونٹیز اور ہندوستانی باشندوں کی طرف سے وسیع اور رنگین رسمی جلوسوں اور نعروں کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
اس نمائش کا اہتمام کنگ ڈم آف تھائی لینڈ اور وزارت ثقافت، حکومت ہند نے مشترکہ طور پر وزارت خارجہ، تھائی لینڈ میں ہندوستانی سفارت خانہ، نیشنل میوزیم، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن اور مہابودھی سوسائٹی کے فعال تعاون سے کیا تھا۔
****
U.No: 8254
ش ح۔ام۔م ص۔
(Release ID: 2032505)
Visitor Counter : 55