نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

فکی ایف ایل او چنئی چیپٹر کے ممبران سے نائب صدر  جمہوریہ کے خطاب کا متن

Posted On: 11 JUL 2024 2:48PM by PIB Delhi

ان اسناد اور اس عزم کے ساتھ خواتین کا ہونا ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 2047 میں بھارت امیر اور تیز رفتار ہو جائے گا۔ کیونکہ آپ مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ شراکت دار اور اہم  شراکت دار ہیں۔

آج صبح، مجھے خوشگوار حیرت ہوئی۔ کیا اتفاق ہے۔ مغربی بنگال سے شائع ہونے والی ایک  تحریر میں، ایک ایسی ریاست جہاں میں تین سال تک گورنر رہا، جس میں ایف ایل او، چیئرپرسن، جوشی داس ورما کا ایک بڑا انٹرویو لیا گیا ہے۔ ایک نہایت مفصل  اور   وسیع انٹرویو۔ یہ نوٹ کرنا نہایت فرحت  بخش تھا  اور اس پس منظر کے ساتھ اس موقع پر آپ سے ملاقات ضروری ہے۔

مبارک ہو، آپ  سبھی کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے۔ کیا میں ٹھیک ہوں؟ 1983 میں یہ عمل شروع ہوا۔ دنیا میں تیزی سے آپ کی صنف کا غلبہ ہو رہا ہے۔ بھارت ناری شکتی کو پروان چڑھایا گیا ہے اور یہ اب ہماری جمہوریت کو پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ یہ ایک تاریخی موقع تھا۔ ستمبر 2023 میں، جب پارلیمنٹ نے خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کیا، جو تین دہائیوں تک میز پر تھا۔ ایک  سسب سے یا دوسری وجہ سے، یہ منظور نہیں ہوسکا تھا۔  آخر کار یہ  منظور ہوگیا۔ پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لئے ایک تہائی ریزرویشن۔ یہ ریزرویشن افقی اور عمودی ہے۔ لہذا اس میں معاشرے کے تمام طبقات کی سماجی نمائندگی ہوگی۔ کیا زبردست  کارنامہ ہے۔

سال 2023، چندریان-3 چاند کی سطح پر اترا اور ہمارے پاس راکٹ خاتون نے بڑے پیمانے پر تعاون کیا۔ ہمیں اسرو جانے اور ان کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔  تمام خواتین۔ کیا کارنامہ ہے۔ یہ دن، اس سال، ایک عظیم موقع۔ کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ۔ میری  صنف کے لوگ تقریباً غائب تھے۔ آپ کی صنف کا 100 فیصد غلبہ۔ کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں؟ ہمارے پاس لڑکیاں جنگی پائلٹ ہوں گی۔

میں سینک اسکول، چتور گڑھ کی پیداوار ہوں۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ سینک اسکولوں میں مخلوط تعلیم دی جائے گی۔ ان  اسکولوں کے پاس مخلوط تعلیم کا نظام ہے۔ اب لڑکیوں کو سینک اسکولوں میں داخل کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا زیادہ اہم ہے؟ متھرا میں تمام لڑکیوں  پر مشتمل  سینک اسکول ہے۔ تمام لڑکیوں والے سینک اسکول۔ ایک پارلیمانی حلقہ جس کی نمائندگی ہیما مالنی جی کر رہی ہیں۔ ڈریم گرل خواتین کو بااختیار بنا کر بھارت کے خواب کو پورا کر رہی ہیں۔ میں یقینی طور پر  حیران   اور  تحریک یافتہ تھا۔

آپ کا عزم بااختیار بنانے کی طاقت ہے۔ یہ بات بڑے پیمانے پر کہی گئی ہے۔ صدیوں پہلے، لڑکے کو پڑھانا اور لڑکی کو تعلیم دینا الگ بات ہے۔ جب آپ ایک لڑکے کو تعلیم دیتے ہیں، تو آپ ایک فرد کو تعلیم دیتے ہیں۔لیکن  جب آپ ایک لڑکی کو تعلیم  سے آراستہ کرتے ہیں تو آپ پورے خاندان کو تعلیم دیتے ہیں۔ یہی بڑا فرق ہے۔

میں نے دیکھا ہے کہ آپ جس طرح کے وسیع  منظر نامے کام کر رہی ہیں اور اسناد کو دیکھیں۔ جب کوئی کہتا ہے کہ میں چارٹر اکاؤنٹنٹ ہوں تو  یہ کہنا بہت آسان ہے۔

آپ سب، جیسا کہ میں آپ کے پروفائل سے ریکھ رہا ہوں جو پہلے ہی مجھے دیا گیا ہے، اس جگہ پر آپ نے اپنا راستہ بنا لیا ہے۔ آپ نے معقول طور پر عوامی جگہ پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ آپ بہت محنت کر رہے ہیں۔ لیکن میں ایک اپیل کروں گا۔ اپنی حیثیت کی وجہ سے، آپ کارپوریٹس کا ایک اہم حصہ ہیں۔

لڑکیوں کو دو چیزوں کے لیے تعاون دینا ضروری ہے۔ ایک، ان کی تعلیم  اور دوسرا، ان کی مہارت کی ترقی کے لئے۔ اگر آپ کسی لڑکی کو بااختیار بناتے ہیں تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ بہت خوب۔ اس سے معاشرے کی کفایتی اور ہندسی ترقی ہوگی۔

جب ایک عورت خاندان کے بٹوے، خاندان کی معیشت کو کنٹرول کرتی ہے، تو خاندان کی ترقی یقینی  ہے۔ یہ پچھلے 10 سالوں میں بڑے پیمانے پر کیا گیا ہے۔ اس قسم کی پیشرفت کا تصور کریں جو درج کی گئی ہے۔

اگر ہم نے سوچا کہ ہر گھر میں بیت الخلاء ہوں تو یہ بنیادی طور پر آپ کی صنف کے لیے راحت ہے۔ یہ آپ کی عزت کا محافظ ہے۔ اگر ہر گھر میں نل یا ہر گھر میں جل کا کوئی تصور ہے تو یہ آپ کی صنف کے ساتھ انصاف کر رہا ہے۔

میں راجستھان سے ہوں۔ آپ میں سے نصف درجن افراد راجستھان سے ہیں۔ گھر تک پانی پہنچانے کے لیے سر پر گھڑا رکھ کر میلوں پیدل چلنا پڑتا ہے۔ ایسا کیا گیا ہے۔ کیا آپ گیس کنکشن کے ساتھ گھرانوں کو بااختیار بنانے کا تصور کر سکتے ہیں؟ یہ صرف آپ کی جنس کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

کتنی تکلیف ہوتی تھی ماں کو، بہن کو، دادی کو،ان مشکل حالات میں  انہیں کچن  سنبھالنا پڑتا تھا۔ آج لاکھوں خواتین کی آنکھوں میں خوشیوں  کا مشاہدہ کریں۔ وہ سستے مکان کی مالک ہیں۔ حکومت کے پاس ایسا میکنزم ہے۔

ان  کے اندر  ملکیت کا احساس  آ گیا ہے۔ ناقابل یقین ترقی۔ اگر آس پاس کوئی عورت ہے جو کچھ کرنا چاہتی ہے تو مُدرا قرض بڑی آسانی سے دستیاب ہیں۔

لیکن ابھی بہت فاصلہ طے کرنا ہے۔ ایک طبقے کی لڑکیوں  کے لیے اب بھی بڑی رکاوٹیں ہیں۔ کل ہی آپ نے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ دیکھا ہوگا۔ عوامی پلیٹ فارم پر اس پر بحث ہو رہی ہے۔ امداد سب کے لیے مساوی، یکساں ہونی چاہیے، چاہے ان کا کوئی بھی مذہب ہو۔ یہ ایک بڑا قدم ہے۔

ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں آپ کی جنس کے بڑھتے ہوئے نشانات ملتے ہیں۔ لیکن مجھے بتانے دیجئے، آپ کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے، مجھے خود اپنے آپ سے  ایماندار ہونے دیں۔ آپ کا تعلق شرفاء کے طبقے سے ہے۔ آپ انتہائی قابل کلاس ہیں۔ آپ معاشرے کے مراعات یافتہ طبقے میں ہیں۔ آپ وہ نہیں دیکھ رہی ہیں جسے قلت، بدحالی اور چیلنجز کہا جاتا ہے۔

اگر آپ کچھ حاصل   کرنا چاہتے ہیں تو، مالیات راستے میں نہیں آتے ہیں۔ لیکن بہت سے دوسرے ہیں،جن کے پاس قابلیت اوربڑی صلاحیت ہے۔ انہیں بڑی مشکل کا سامنا ہے۔ انہیں جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ آپ جو کر رہے ہیں وہ بہت قابل تعریف ہے۔ میں  ان مراحل سے گزر چکا ہوں،  بالخصوص  انٹرویو میں، کیا ہی  مشن  ہے۔

لیکن براہ کرم اسے ایک پوائنٹ  بنائیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک اپنی صلاحیت کے مطابق تعاون کرتا ہے۔ اگر آپ 100 لڑکیوں کو سنبھالنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو اس کا اثر بہت بڑا ہوگا۔ ناقابل یقین زندگی میں اطمینان اور خوشی کے لحاظ سے اس سے زیادہ اہم اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی کہ ایک ایسی لڑکی کی طرف دست تعاون بڑھایا جائے جو اچھی تعلیم کی خواہش  رکھتی ہے لیکن اسے حاصل نہیں کر سکتی ہے۔ کون غیر محفوظ ہے؟ اگر آپ تاریخ اور نرسنگ تاریخ کامطالعہ کریں تو ، بلندی پر کون تھا؟ صدیوں پہلے فلورنس نائٹنگیل۔

لہٰذا ہر سطح پر لڑکیوں میں خاص طور پر دیہی علاوں  میں کام کرنے اور مالی طور پر خود کفیل ہونے کا کافی حوصلہ پایا جاتا ہے۔ کیونکہ اگر آپ کے پاس مالی طاقت نہیں ہے تو آپ خود مختار نہیں رہ سکتے۔

سال2024-25 کے لیے آپ کا موضوع بہت قابل تعریف ہے۔ یہ  ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی امنگوں کی مثال پیش کرتا ہے۔ موضوع اجتماعی وژن، باہمی تعاون ہے۔ یہ تھوڑا سا فرق ہے لیکن وزیراعظم کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے  وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

میں آپ کے سامنے کچھ اعداد و شمار رکھتا ہوں جو آپ کو توانائی عطا کریں گے۔ خواتین کو بااختیار بنانا بنیادی طور پر معاشی طور پر بااختیار بنانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ کیونکہ وہ باصلاحیت ہیں، وہ محنتی ہیں۔ مدرا یوجنا کے تحت 48 کروڑ قرض لینے والوں میں سے 69 فیصد خواتین ہیں۔ 69 فیصد یہ تقریباً 28 کروڑ خواتین ہیں۔

تصور کیجئے اور مجھے تھوڑا سا توقف کرنے دیجئے۔ جب میں یوم جمہوریہ کے موقع پر این سی سی کیمپ میں گیا تھا، اب 40 فیصد سے زیادہ لڑکیاں این سی سی کا حصہ ہیں۔ یہ حقیقت میں 50  فیصد کے قریب ہے۔ تو یہ مدرا کے بارے میں بھی ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت 70 فیصد مکانات کی واحد یا مشترکہ مالکان خواتین ہیں۔ 70 فیصد اور آپ یہ یاد رکھیں، کفایتی ہاؤسنگ اسکیم پہلے ہی 40 ملین خواتین کے اعداد و شمار کو عبور کر چکی ہے۔ حکومت نے جو رعایت فراہم کی ہے وہ بھی دیکھیں۔

اگر کوئی جائیداد کسی لڑکی یا خاتون کے نام پر رجسٹر کرنی ہے تو حکومت نے بہت سمجھداری سے مرکزی اور ریاستی سطح پر اسٹامپ ڈیوٹی میں کمی کی ہے۔ لہذا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مثبت حکمرانی کی پالیسیاں موجود ہیں کہ خواتین اپنی موجودگی کو مساوی طور پر محسوس کرتی رہیں، آخر کار ان کا مساوی حصہ ہے۔

پنتالیس لاکھ لڑکیوں اور خواتین کو اسکالرشپ اور 3 کروڑ سے زیادہ خواتین کو سکنیا سمردھی اکاؤنٹس دیے گئے ہیں۔ ذرا تصور کریں، ایک وقت تھا کہ آپ بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکتے تھے۔ اب خواتین  بینک کھاتوں کی تعداد 3 کروڑ سے زیادہ ہے  اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ان کھاتوں میں جمع کی گئی رقم 80000 کروڑ ہے۔

یہ سطح چوٹی کی ترقی ہے۔ جب ہمارا بھارت خواتین کو بااختیار بنائے گا تو وہ واقعی ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا۔ خواتین کی طاقت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کر سکتی ہیں، اپنی صلاحیتوں کو تلاش کر سکتی ہیں اور اپنے خوابوں اور آرزؤوں کو تقویت فراہم کرسکتی ہیں۔

آپ سب بہترین تعلیم یافتہ  ہیں۔ آپ سب  نفع بخش  چیزیں کر رہی ہیں۔ آپ کو کبھی بھی ان چیلنجوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا جن کا سامنا عام لڑکیوں اور خواتین کو  کرنا پڑتا ہے۔

اس لیے آپ کو خود کا جائزہ لینا ہو گا، بصیرت کا حامل  بننا ہو گا، ان کے مسائل کو جاننا ہو گا کہ ہم سے کیا لیا جاتا ہے جنہیں اچھی معیاری تعلیم، اچھی زندگی، پُرسکون زندگی، کھانے، مکان، لباس کا کوئی مسئلہ نہ ہونے کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف نوجوان ہونہار لڑکیوں کو کس قسم کے مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب انہیں بہت سارے پیسوں کے لئے اسکول، کالج چھوڑنے پر مجبور ہونا  پڑتا ہے۔ بڑی  اسکالرشپ نے مجھے ہائی اسکول جانے کے قابل بنایا۔

لیکن اس اسکالرشپ کی وجہ سے میری معیاری تعلیم  نہیں ہوپاتی۔ اس لیے برائے مہربانی تعلیم پر توجہ دیں۔ کسی لڑکی یا عورت کو مالی اہداف کے ذریعے قابل بنانے کے بجائے، انہیں اس قابل بنائیں، خود کو اتنا کافی بنائیں کہ وہ خود دوسروں کا ہاتھ تھامنے کی قابل  بن جائیں۔

کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ شہری ہوا بازی میں خاتون پائلٹوں کی بات کرنے پر ہندوستان کو فخر کا مقام حاصل ہوگا؟ وہ دوسرے ممالک سے آگے ہے۔ ہم اس میں مزید اضافہ  کر سکتے ہیں۔ ہندوستان خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے۔

 بھارت خواتین کی قیادت میں بااختیار بنانے  کے عمل  کی وضاحت کررہا ہے۔ ایک قبائلی خاتون  دروپدی مرمو، جنہوں نے  ملک کے ایک  پسماندہ خطے میں سادگی سے اپنی زندگی  شروعات  کی انہیں  ملک کی پہلی صدر  جمہوریہ بنتے  دیکھنا کتنا خوش کن لمحہ تھا۔یہ پوری دنیا کے لیے ایک واضح  اشارہ ہے۔

 اپنے طریقے سے، میں پارلیمنٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔ پہلی بار چیئرپرسن کے پینل میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ خواتین شامل  ہیں۔ جب راجیشور نے خواتین کے ریزرویشن بل پر غور و خوض کیا اور اسے منظور کیا تو اس دن 17 خواتین پارلیمنٹرین میری کرسی پر بیٹھی تھیں، میرے اور معزز ڈپٹی چیئرپرسن، جو آئینی عہدوں پر فائز ہیں، کے علاوہ سبھی خاتون تھیں۔

 اگر آپ پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھیں تو میز پر نظر ڈالیں، اس میز پر پہلے تمام مرد ہوتے تھے، اب اس میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔ اگر  کہیں باہر جانے کا میں فیصلہ کرتا ہوں تو ہمارے ملک کی نمائندگی کون کرے گا، اس کے لئے میں خواتین کو ترجیح دیتا ہوں۔

 مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ان کی کارکردگی کسی کی توقعات سے بالاتر ہے، میری توقع سے  بھی زیادہ  ہے، کیونکہ میں جانتا تھا، مجھے یقین تھا کہ وہ  اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے  حقیقی معنوںمیں  بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ زیادہ سے زیادہ شرکت سے انہیں ایک نئی توانائی مل رہی ہے۔

 میں آپ کے خاندانوں، کارپوریٹس میں، جن سے آپ وابستہ ہیں، جن لوگوں کو آپ  اور آپ کے شریک حیات جانتے ہیں انہیں زور دے کر کہنا چاہوں گا کہ  ایک منظم انداز میں، انہیں سماجی کارپوریٹ ذمہ داری (سی ایس آر )کو عام کرنا چاہیے، خاص طور پر اور بنیادی طور پر لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اور  انہیں فضول  چیزوں سے دور رہنا چاہیے۔  قریبی لڑکیوں کی مدد کرنا  بہت اچھا ہے، لیکن آپ کو آخری سرے تک پہنچنا ہوگا۔ ایک بار جب آپ ایسا کر لیں گے تو ان کے ذہنوں میں امید پیدا ہو جائے گی کہ کوئی ہمیں سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب پورے ملک میں، آپ کے پاس 20  چیپٹرس ہیں۔ آخری  چیپٹر سلی گوڑی ہے۔

یہ پہلے ہی  ہونا چاہیے تھا، لیکن اب  ہواہے۔ اسے ایک پوائنٹ بنائیں، آپ کے چیپٹرز ملک کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ہر علاقے  میں ہونے چاہئیں۔

 میں ایسا ہی  کہتا ہوں، کیوں؟ ایک، جب آپ اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں، اپنے کام کی جگہ سے باہر نکلتے ہیں، آپ اکٹھے ہوتے ہیں، آپ ایک مقام پر اکٹھے ہوتے ہیں، ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے، پھر آپ ایک طاقت بن جاتے ہیں اور پھر آپ ایک قوت بن جاتے ہیں اور پھر آپ منظم انداز میں ، صنعت کی انجمنوں، کاروباری انجمنوں، کارپوریٹ تنظیموں کو، اس کو ایک نقطہ بنانے کے لیے قائل کر سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر، میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں  ایک قسم کی ریزرویشن ہے۔ کسی خاص کام کے لیے خواتین پر غور کرتے وقت، ہمیں ان کو بحر صورت ترجیح دینی چاہیے۔

 ہمیں نفسیاتی رکاوٹ پر  بھی قابو پانا چاہیے اور مجھے اس بات میں  کوئی شبہ نہیں  کیونکہ آپ میں سے ہر ایک کو اپنا تعارف کراتے ہوئے میں نے دیکھا ہے۔آج کے دن میرے لیے اس سے زیادہ  کوئی چیز حوصلہ افزا  نہیں ہو سکتی۔

 میں ان لوگوں سے بات کر رہا ہوں جو تبدیلی کا ایک جزو، مثبت توانائی کا مرکز بنیں گی اور جب بھی میں چنئی آؤں گا وہ یہاں سے یہ عزم کریں گی کہ ہاں اگر 100 لڑکیاں نہیں تو کم از کم دوہرے ہندسے میں، وہ لڑکیوں کا ہاتھ تھامیں ​​گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  م ع ۔ن ا۔

U-000


(Release ID: 2032501) Visitor Counter : 148