نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نےفکی کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مالی اور سماجی چیلنجوں کا سامنا کرنے والی ہونہار لڑکیوں کا ہاتھ تھامیں


جب عورت خاندان کے پرس کو کنٹرول کرتی ہےتو خاندان کی معیشت، خاندان کی ترقی یقینی بنتی ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر نے خواتین ،خواہ ان کا مذہب کوئی بھی ہو ، کو مساویانہ اور یکساں امداد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی

جناب دھنکھڑنے ممبران پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے سی ایس آر کی کوششوں کو آگے بڑھائیں

نائب صدر نےوائس پریزیڈنٹس انکلیو میں فکی لیڈیز آرگنائزیشن، چنئی چیپٹر کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 11 JUL 2024 4:35PM by PIB Delhi

نائب صدر   جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑنے آج فکی لیڈیز آرگنائزیشن کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مالی اور سماجی چیلنجوں کا سامنا کرنے والی ہونہار لڑکیوں کا ہاتھ تھامیں۔ انہوں نے اس طرح کی حمایت کے دوررس اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی تعلیم اور تحفظ میں مدد کرنا بے مثال اطمینان اور خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک لڑکی کے بچے کو بااختیار بنانے سے وابستہ معاشرے کی تیز رفتار ہندساتی(جیومیٹرک) ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے زور دیا کہ "جب ایک عورت خاندان کے پرس کو کنٹرول کرتی ہے، خاندان کی معیشت، خاندان کی ترقی یقینی ہوتی ہے۔ یہ پچھلے دس سالوں میں بڑے پیمانے پر کیا گیا ہے۔"

جناب  دھنکھڑ نے ممبران پر بھی زور دیا کہ وہ لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں سی ایس آر کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے خاندانوں اور متعلقہ کارپوریٹس پراثر ڈالیں ۔ انہوں نے  ایسےمنظم سی ایس آر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جو آخری میل تک پہنچیں۔ نائب صدر نے کہا کہ  سب سے زیادہ محروم لڑکیوں کو مدد فراہم کرکے ایسی امید اور مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، جو ان کی زندگیوں پر ایک اہم اور مثبت اثر ات مرتب کرسکتے ہیں۔

آج  وائس پریزیڈنٹس کمپلکس میں فکی ایف ایل او چنئی چیپٹر کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے خواتین کو خواہ ان کا مذہب کوئی بھی ہو، مساویانہ اور یکساں امداد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی۔

خواتین کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات جیسے ہر گھر میں بیت الخلا، سستی رہائش، ہر نل میں جل اور ہر گھر میں نل، مدرا یوجنا پر روشنی  ڈالی۔

پارلیمنٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے  تئیں اپنی عہدبستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب راجیہ سبھا نے خواتین ریزرویشن بل کو منظور کیا تو 17 خواتین ارکان پارلیمنٹ کلیدی عہدوں پر  فائز ہوئیں ان میں  ا ن کے اور ڈپٹی چیئرپرسن کے علاوہ تمام خواتین تھیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں صنفی نمائندگی میں نمایاں پیش رفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میز پر، جہاں کبھی مردوں کا غلبہ تھا، اب اس پر 50فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔

خواتین کی  زیر قیادت تفویض اختیارات میں ہندوستان کی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے ایک معمولی سطح  سے آغاز کرنے والی قبائلی خاتون، ہندوستان کی معزز صدر دروپدی مرمو کو ملک کی پہلی شہری بنتے ہوئے دیکھنےپر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا "بھارت خواتین امپاورمنٹ کو تعین کر رہا ہے۔ ہندوستان خواتین کی  زیر قیادت امپاورمنٹ کا تعین کر رہا ہے"۔

مکمل متن یہاں پڑھیں https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2032393

*********

ش ح ۔ م م  ۔ ج

Uno- 8248



(Release ID: 2032493) Visitor Counter : 20