اسٹیل کی وزارت
مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی اور وزیرمملکت بھوپتی راجو سری نواسا ورما نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کا دورہ کیا
Posted On:
11 JUL 2024 5:00PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی وزیر بھوپتی راجو سری نواسا ورما کے ساتھ آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ (راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ - آر آئی این ایل) کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران، معزز وزیر نے پلانٹ میں کئی اہم پیداواری یونٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے آر آئی این ایل کی اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور پلانٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے بعد وزیر نے پلانٹ کے کارکنوں سے بات چیت بھی کی۔
آر آئی این ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اتل بھٹ، جوائنٹ سکریٹری سنجے رائے اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
*****
U.No: 8249
ش ح۔ام۔م ص۔
(Release ID: 2032483)
Visitor Counter : 49