وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری کا محکمہ 12 جولائی 2024 کو تمل ناڈو  کے شہرمدورائی میں فشریز سمر میٹ 2024 کا انعقاد کرے گا


 یہ اجلاس  ، ماہی پروری سے متعلق  کسانوں، محققین، صنعت کے ماہرین، کاروباری افراد، صنعت کاروں  اور پالیسی سازوں کویکجا کرے گا، جہاں وہ  اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو مطلع کریں گے اور ماہی گیری کی پائیدار ترقی کے امکانات کو تلاش کریں گے

فشریز سمر میٹ 2024  میں پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا پر خصوصی توجہ کے ساتھ مختلف پروگرام اسکیموں کی کامیابیوں کو اجاگر  کیا جائے گا

 اس اجلاس میں  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش  کی جائے گی  تاکہ وہ اپنی پیشرفت، چیلنجوں، مواقع کو مشترک کرسکیں اور مستقبل کے لائحہ عمل کو ترتیب دے سکیں

Posted On: 11 JUL 2024 12:43PM by PIB Delhi

ہندوستان ، ماہی گیری کے بھرپور اور متنوع وسائل سے مالامال ہے اور یہاں  مچھلی کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جو ہمارے حیاتیاتی تنوع کو تقویت بخشتی ہیں۔ ماہی پروری اور آبی زراعت ایک امید افزا شعبہ ہے، جو تقریباً 3 کروڑ ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کو بنیادی سطح پر اور ماہی پروری کی ویلیو چین کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کو ذریعہ معاش اور روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان مچھلی پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بھی ہے جس کا عالمی سطح پر مچھلی کی پیداوار میں تقریباً 8 فیصد حصہ ہے۔ عالمی سطح پر، ہندوستان آبی زراعت کی پیداوار میں بھی دوسرے نمبر پر ہے،اس کے علاوہ  جھینگے پیدا کرنے اور برآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور مچھلی پکڑنے والا تیسرا سب سے بڑا پروڈیوسرملک بھی  ہے۔

مذکورہ بالا جصولیابیاں،  ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے  یکسر تبدیلی لانے والے متعدد  اقدامات کا مجموعی اثر ہے۔ ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں بے پناہ  امکانات  کو تسلیم کرتے ہوئے اور توجہ مرکوز اور ہمہ گیر ترقی کے مقصد سے  حکومت ہندنے ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں اب تک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔ 38,572 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری میں محکمہ ماہی پروری کے محکمے (ڈی او ایف ، حکومت ہند کی  اسکیمویعنی بلیو ریوولیوشن اسکیم(سمندری  انقلاب ) (5,000 کروڑروپے )، فشریز اینڈ ایکوا کلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ( ایف آئی ڈی ایف- 7,522 کروڑروپے) پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی، 20,050 کروڑ روپے) اور پی ایم ایم ایس وائی  کے تحت ایک ذیلی اسکیم - پردھان منتری متسیا اسمردھی سہ یوجنا (پی ایم –ایم کے ایس ایس وائی  ، 6000 کروڑ روپے) کے ذریعے متاثر کن منصوبوں اور اقدامات کے لیے مالی امداد شامل ہے۔ جسے   فروری 2024 میں منظور ی دی گئی تھی۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت کو فروغ دینے کے لیے، ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے مچھلی کے کسانوں، کاروباریوں، صنعت کاروں  اور ماہی گیروں کے تعاون کو ظاہر کرنے اور حکومت ہند کے مختلف  اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ‘فشریز سمر میٹ 2024’ کا انعقاد 12 جولائی 2024  کوتمل ناڈو  کے شہرمدورائی میں انعقاد  کیا جارہا ہے۔

 ماہی پروری سمر میٹ 2024 کا انعقاد، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری یعنی دودھ اوردودھ سے بنی مصنوعات کے مرکزی وزیر  جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ کی قیادت کے تحت ماہی پروری کا محکمہ کررہا ہے اور اس کے ساتھ ماہی پروری،  مویشی  پروری  اور دودھ اوردودھ سے بنی مصنوعات کے فروغ کے وزیر مملکت پروفیسرایس پی سنگھ بگھیل اورجناب جارج کورئین اور  تمل ناڈو حکومت کے ماہی پروری کے وزیر جناب انیتھا آر رادھا کرشنن بھی  اس  موقع پر موجود رہیں گے ۔میٹنگ میں مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی ماہی پروری کے وزراء اور دیگر اہم مندوبین کی بھی نمایاں موجودگی ہوگی۔

فشریز سمر میٹ 2024 میں ماہی پروری  سے متعلق  کسانوں، محققین، صنعت کے ماہرین، کاروباری افراد، صنعت کاروں اور پالیسی سازوں کو اپنے تجربات مشترک کرنے اور ماہی پروری کی پائیدار ترقی کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے یکجا ہونے کا موقع ملے گا اور پی ایم ایم ایس وائی پر خصوصی توجہ کے ساتھ مختلف پروگرام اسکیموں کی حصولیابیوں  کو  اجاگر کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم  ہوگا۔  اس کے  علاوہ   ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قیادت کے ساتھ بات چیت کا بھی موقع ملے گا۔

اس اجلاس کی اہم خصوصیات میں  ماہی گیری کی نمائش، ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے  وزراء کے ذریعہ بات چیت، ماہی گیری سے متعلق  پروجیکٹوں کا ورچوئل افتتاح اور ماہی گیروں/ماہی گیرخواتین کے ساتھ بات چیت، فائدہ اٹھانے والوں کو  کے سی سی اور پی ایم ایم ایس  وائی کے حصولیابی کے  ایوارڈ کے خطوط کی تقسیم اوردیگر باتوں  کے علاوہ فش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف ایف پی اوز ) میں شامل کئے گئے  ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی )کے لئے اوپن نیٹ ورک کی عزت افزائی شامل ہے۔

فشریز سمر میٹ2024  میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش  کی گئی ہے ، جہاں وہ   اپنی پیشرفت، چیلنجوں، مواقع کومشترک کرسکیں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرسکیں گے۔ اسی کے حوالے سے،جے ایس(آئی ایف) معزز حاضرین سے خطاب کریں گے  اورڈی او  ایف  کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں، ان کی پیش رفت اور کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ڈی ڈی جی (ایف ایس )، آئی سی اے آر ماہی پروری میں آئی سی اے آر کی پہل قدمیوں کا تفصیلی ذکر کریں گے  اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیڈراپنی  اپنی ریاستوں  میں ہوئی پیش رفت  کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔اپنے اپنے چیلنجوں  کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے آنے والے منصوبوں کو پیش کریں گے۔ اس طرح فشریز سمر میٹ 2024 کے نتائج سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ڈی اوایف (جی او آئی ) اور ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کے ماہی پروری کے محکموں کے لیے اہم ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے اور ترقی کی  پہل قدمیوں کو نافذ  کرنے کے لیے ایک سمت فراہم کریں گے۔

*****

U.No:8240

ش ح۔ع م۔رم



(Release ID: 2032374) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil