مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 8 اور 9 جولائی کو شمال مشرقی ریاستوں میں شہری مشنوں کے نفاذ کا جائزہ لیا


مرکزی وزیر نے آسام کو پی ایم سواندھی  کے تحت ،خطے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست ہونے پر مبارکباد دی

مرکزی وزیر نے خطے کے منفرد موسمی حالات اور پہاڑی علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام معاملات پر ہمدردی سے غور کرنے کا یقین دلایا

Posted On: 09 JUL 2024 10:00PM by PIB Delhi

بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 8 جولائی کو ڈان لائٹ پہاڑوں والی ریاست اروناچل پردیش کا اپنا پہلا دورہ کیا۔ انہوں نے 8 جولائی کو اروناچل پردیش اور 9 جولائی کو دیگر شمال مشرقی ریاستوں کے لیے حکومت ہند کے ساتھ بجلی اور شہری ترقی کے شعبوں میں جاری اسکیموں اور تجاویز کا جائزہ لیا۔

8 جولائی کو ہونے والی میٹنگ کے دوران محکمہ شہری ترقی نے اپنی کامیابیوں اور پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی ) سمیت فلیگ شپ اسکیموں کی حیثیت کو نمایاں کیا۔ ریاستی حکومت نے  پی ایم اے وائی  مکانات کے لیے کارپٹ ایریا کو 30 سے ​​50 مربع میٹر تک بڑھانے اور ان کی تعمیر کے لیے حکومت ہند کے تعاون میں اضافے کی درخواست کی۔

مزید برآں، ریاست نے ایٹا نگر میونسپل کارپوریشن میں ٹھوس فضلہ کے انتظام کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) سے فنڈنگ ​​کا مطالبہ کیا اور شمال مشرقی ریاستوں کو یکمشت فنڈنگ ​​دوبارہ شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ خطے کے منفرد موسمی حالات اور پہاڑی علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام معاملات پر ہمدردی سے غور کیا جائے گا۔ انہوں نے اروناچل پردیش کی خوبصورتی کی تعریف کی اور ریاست کا  دوبارہ دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

میٹنگ میں عزت مآب وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ اور اروناچل پردیش کے چیف سکریٹری کے ساتھ ساتھ ایم او ایچ یو اے کے ایڈیشنل سکریٹری سریندر باگڈے نے بھی شرکت کی۔

9 جولائی کو، ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کی وزارت کے  مرکزی  وزیر جناب منوہر لال نے گوہاٹی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں شمال مشرقی ریاستوں میں مختلف شہری مشنوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے پورے شمال مشرقی خطہ کی ترقی اورنشوونما کے لئےحکومت کی جانب سے دی گئی اولین ترجیح پر زور دیا۔  اس کے علاوہ انہوں نے   2030 تک پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز ) کے حصول کے لئے ہندوستان کے عزم کے تناظر میں  اور 2047 تک وکست  بھارت کے وژن کے لئے وزیراعظم کے عزم کی روشنی میں خطے میں  پائیدار رہائش گاہ کی ترقی کی فوری ضرورت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے شہری ترقی کے وزراء اور سکریٹریوں/کمشنروں نے مرکزی اسکیموں کو لاگو کرنے میں اہم چیلنجوں اور مسائل کو پیش کیا اور خطے کی تمام ریاستوں کو درپیش انوکھے جغرافیائی اور ماحولیاتی خدشات کے پیش نظر مرکز سے شمال مشرقی ریاستوں کو مالی امداد میں اضافے پر غور کرنے کی درخواست کی۔

وزیرموصوف نے شمال مشرقی خطہ کی جغرافیائی کلیدی  اہمیت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ مزیدبرآں  انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی شہری کاری کی وجہ سے مناسب جگہوں پر مناسب زمین کی فراہمی، رہائش اور بنیادی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے خدشات کو تسلیم کیا۔ خطے میں وزارت کے مختلف مشنوں کے نفاذ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے ریاست آسام کو خطے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست،  پی ایم سواندھی  اسکیم کے تحت اور ماڈل کرایہ داری ایکٹ کو اپنانے والی پہلی ریاست ہونے پر مبارکباد دی، اور تمام ریاستوں پر زور دیاکہ وہ اس قانون کو اپنے شہریوں کے مفاد میں جلد از جلد اپنائیں ۔وزیرموصوف نے اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت خطے کے 10 سمارٹ شہروں میں پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کی بھی تعریف کی۔

میٹنگ میں ہڈکو کے سی ایم ڈی جناب سنجے کلشریستھا اوراین بی بی سی  کے سی ایم ڈی جناب کے ،  پی مہادیو سوامی نے بھی شرکت کی، جنہوں نے علاقے میں شہری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حمایت کے لیے اپنی کمپنیوں کی مسلسل وابستگی کا عہد کیا۔  جناب منوہر لال نے شمال مشرقی ریاستوں میں پائیدار شہری ترقی کے لیے کلیدی اور جامع روڈ میپ کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔

*****

 ش ح۔ح ا- رم

U.No:8192



(Release ID: 2031984) Visitor Counter : 22


Read this release in: Tamil , English , Hindi