اقلیتی امور کی وزارتت

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا اور ریاست اروناچل پردیش میں کاریہ کرم کے تحت مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

Posted On: 09 JUL 2024 6:29PM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج ریاست اروناچل پردیش کے لیے اقلیتی امور کی وزارت کے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی عام اور مالی حالت کا جائزہ لیا اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے  خاکہ تیار کیا۔ اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھنڈو، نائب وزیر اعلیٰ جناب چونا مے، نائب وزیر اعلیٰ جناب کینٹو جینی، اروناچل پردیش کے سماجی انصاف کو بااختیار بنانے اور قبائلی امور کے وزیر (ایس جے ای ٹی اے) اور جناب روڈے بوئی، ایم ایل اے اور وزیر کے مشیر (ایس جے ای ٹی اے) جائزہ اجلاس کے دوران موجودتھے۔

جناب  رجیجو نے پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے لیے 35 کروڑ روپے کی مالی امداد جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ریاست کو مرکزی حصہ کے طور پروزیر  موصوف نے دو نئے منصوبوں ، دیون سرکل کے کمچائیکھا اور پاکپو ملنگ کے لیے کا بھی اعلان کیا۔

اروناچل پردیش کے دور دراز سرحدی علاقوں میں بنیادی طور پر بدھ برادریوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے  ’’پوری حکومت‘‘ کے نقطہ نظر سے اقلیتوں کی ترقی کے لئے حکومت ہند کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے اور روایتی مذہبی تعلیم کو سیکولرائز کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ،  ان علاقوں میں بدھ مت کی نوجوان آبادی کے لیے جدید تعلیم کی اضافی فراہمی اور پیشہ ورانہ اور ہنر مندی کے کورسز کے ساتھ  ساتھ، پہلے سے منظور شدہ 10 منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے روڈ میپ پر (41.07 کروڑ روپے کی کل تخمینہ لاگت) اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے بدھ مت ترقیاتی منصوبے (بی ڈی پی) کے تحت تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد وزارت کی مختلف اسکیموں جیسے پی ایم جے وی کے، پی ایم- وکاس، اسکالرشپ کے ساتھ ساتھ پروگراموں اور اسکیموں کو جو قومی اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی ایف سی) کے  فائدے حاسلکرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا  س۔ن ا۔

U- 8180



(Release ID: 2031860) Visitor Counter : 30