وزارتِ تعلیم

جناب سنجے کمار نے پنڈت سندر لال شرما سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ووکیشنل  ایجوکیشن کے ذریعے تیار کردہ  بیگ سے مبرا دن سے متعلق رہنما خطوط کا جائزہ لیا

Posted On: 09 JUL 2024 5:23PM by PIB Delhi

28 جون2024 کو اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری  جناب سنجے کمار نے اسکولوں میں بیگ سے مبرا دنوں کے لیے وزارت تعلیم کے تحت تعلیمی تحقیق و ترقی کے قومی کونسل(این سی ای آر ٹی) کی ایک اکائی پنڈت سندر لال شرما سینٹرل انسٹی ٹوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن(پی ایس ایس سی آئی وی ای) کی طرف سے تیار کردہ رہنما خطوط کا جائزہ لیا۔ تعلیمی تحقیق و ترقی کے قومی کونسل(این سی ای آر ٹی)، ثانوی تعلیم  کے مرکزی بورڈ(سی بی ایس ای) ، نودیہ ودیالیہ اسکول(این وی ایس) اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن(کے وی ایس) کے شرکاء نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں طلباء کو مقامی ماحولیات کے بارے میں آگاہ کرنا، انہیں پانی کے خالص پن کی جانچ کرنے کو سکھانا، مقامی نباتات اورحیوانات کو پہچاننا اور مقامی یادگاروں کا دورہ کرنا شامل ہے۔ اس جائزے کی بنیاد پر پنڈت سندر لال شرما سینٹرل انسٹی ٹوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن(پی ایس ایس سی آئی وی ای) اپنے رہنما خطوط کو مزید بہتر اور حتمی شکل دے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/222222222220T4F.jpeg

 

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کے پیراگراف 4.26 کے مطابق یہ سفارش کی جاتی ہے کہ چھٹی جماعت سے 8ویں جماعت کے تمام طلباء 10 دن کے بیگ سے پاک کی مدت میں شرکت کریں۔ اس مدت کے دوران طلباء  ہنرمندی کے مقامی ماہرین کے ساتھ انٹرن کریں گے اور اسکول کی روایتی ترتیبات سے ہٹ کر سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو اس بڑے ایکو سسٹم کے لیے تیار کرنے میں مدد کرنا ہے ،جس میں ان کا اسکول داخل ہورہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3333333X3YZ.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/44444440LL4.jpeg

 

ان سفارشات کی بنیاد پر پنڈت سندر لال شرما سینٹرل انسٹی ٹوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن(پی ایس ایس سی آئی وی ای)نے بیگ سے مبرا دنوں کے نفاذ کے لیے جامع رہنما خطوط تیار کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط اسکولوں میں سیکھنےکےعمل کو طلباء کے لیے مزید خوشگوار، تجرباتی اور دباؤ سے پاک بنانے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5555555555ANDL.jpeg

 

بیگ سے مبرا دن کی پورے سال میں حوصلہ افزائی کی جائے گی، جس میں آرٹس، کوئز، کھیل اور مہارت پر مبنی سیکھنے جیسی مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔ طلباء کو وقتاً فوقتاً کلاس روم سے باہر کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل ہوگی، جس میں تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا دورہ، مقامی فنکاروں اور کاریگروں کے ساتھ بات چیت اور اپنے گاؤں، تحصیل، ضلع یا ریاست کے اندر جیسا کہ مقامی ہنرمندیوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے  لیے لوگوں نے نقشہ بنایا ہے، مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرنا  وغیرہ امور شامل ہیں ۔

 

****

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8174



(Release ID: 2031843) Visitor Counter : 23