وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نےروس میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
Posted On:
09 JUL 2024 2:40PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں، روس میں مقیم ہندوستانی برادری سے بات چیت کی۔ کمیونٹی ارکان نے ان کا خصوصی گرمجوشی کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا۔
کمیونٹی سے اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نےاس پرتپاک استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان-روس تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ 1.4 ارب ہندوستانیوں کی طرف سے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے واضح کیا کہ کمیونٹی کے ساتھ ان کی بات چیت خاص رہی، کیونکہ یہ ان کی تاریخی تیسری مدت میں، ہندوستانی برادری سے ان کا پہلا خطاب تھا۔
وزیر اعظم نے پچھلے دس سالوں میں ہندوستان میں رونما ہونے والی واضح تبدیلی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام امر ہندوستانیوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تیسری مدت میں دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننا، حکومت کا مقصد ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے بارے میں بات کی جو عالمی ترقی کا نمایاں فیصد رہی ہے۔ اس کی ڈیجیٹل اور فنٹیک کامیابی؛ اس کی سبز ترقی کی کامیابیاں؛ اور اس کے مؤثر سماجی و اقتصادی پروگرام، عام لوگوں کو بااختیار بناتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی تبدیلی کی کامیابی 1.4 ارب ہندوستانیوں کی لگن، عزم اور شراکت کی وجہ سے ہوئی ہے، جن میں سے ہر ایک آج ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب دیکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان، آب و ہوا تبدیلی سے نمٹنے سے لے کر پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے تک، اپنی پرعزم کوششوں کے ذریعے، عالمی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے – جو ایک وشوبندھو کے طور پر، دنیا کا دوست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے، ہندوستان کی طرف سے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے مطالبے کی بہت زیادہ گونج رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ روس کے ساتھ مضبوط اور گہری شراکت داری قائم کرنے میں فعال کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کازان اور ایکاترنبرگ میں دو نئے ہندوستانی قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ اس اعلان کا زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ملک میں ہندوستانی ثقافتی روایات کی پرورش اور نشو و نما اور روسی عوام کے ساتھ اس کی شان اوررونق کو شراکت کرنے کے لئے کمیونٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔
******
)ش ح۔ ا ع ۔ ت ح (
U.No. 8172
(Release ID: 2031714)
Visitor Counter : 67
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam