عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
قابل ذکر کامیابی کی کہانیوں کے ساتھ سی پی جی آر اے ایم ایس میں نمٹائی جانے والی شکایات کی پندرہ روزہ تازہ ترین تفصیل
جون 2024 کے پہلے 15 دنوں میں 69,166 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
دیہی ترقی کی وزارت نے 21,614 شکایات کا ازالہ کیا جس کے بعد وزارت محنت اور روزگار نے (7324)، مالیاتی خدمات کےمحکمےنے (6206) اور محکمہ انکم ٹیکس نے (2890)
Posted On:
08 JUL 2024 11:09AM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) نے جون 2024 کے پہلے 15 دنوں کے لیے نمٹائی گئی شکایات کی فہرست جاری کی۔ اسی محکمےکے مطابق مذکورہ مدت میں 69,166 کا ازالہ کیا گیا۔ یکم جون تا15 جون، 2024 کی مدت کے لیے شکایات کے ازالے کے لیے جی او آئی میں سرفہرست 5 وزارتیں/محکمے درج ذیل ہیں:
نمبرشمار
|
تنظیم کا نام
|
تصفیہ
|
1
|
محکمہ دیہی ترقی
|
21614
|
2
|
وزارت محنت اور روزگار
|
7324
|
3
|
محکمہ مالیاتی خدمات (بینکنگ ڈویژن)
|
6206
|
4
|
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (انکم ٹیکس)
|
2890
|
5
|
وزارت ریلوے (ریلوے بورڈ)
|
2296
|
سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل استعمال کرنے والے شہریوں کی کامیابی کی 5 کہانیاں بھی ڈی ا ے آر پی جی نے بیان کیں۔ کامیابی کی یہ کہانیاں ڈی ے آر پی جی کے ذریعے ہفتہ وار جاری کی جائیں گی تاکہ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے شہریوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ کامیابی کی کہانیوں میں پنشن، معذوری کارڈ، انکم ٹیکس کی واپسی وغیرہ جیسے مسائل شامل ہیں۔
کامیابی کی کہانیوں کی فہرست:
1. جناب راکیش گرگ کی شکایت - سود کی اصلاح اور رقم کی واپسی کا اجراء
جناب راکیش گرگ نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر سیکشن 234 سی کے تحت سود کی غلط گنتی کے بارے میں سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے پاس شکایت درج کرائی۔ مسئلہ حل ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3,65,365روپے کی واپسی ہو گئی۔ جس کی ٹیکس دہندہ کے ذریعہ تصدیق اور توثیق کی گئی تھی۔
2. جناب ودیادھر سنگھ کی شکایت - ون رینک ون پنشن-II کے تحت 4 قسطوں کی عدم وصولی
نائک ودیادھر سنگھ کو 4 اپریل 2024 تک او آر او پی II کے تحت وہ 4 قسطیں موصول نہیں ہوئی تھیں جن کے وہ حقدار تھے۔-/ 30,806 روپے کے بقدر بقایا جات ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہو گئے۔
3. جناب ایس پی آر شعیب احمد کی شکایت - 1,03,412روپے کی بقایا رقم کی عدم ادائیگی۔
جناب ایس پی آر شعیب و احمد، ایک ریٹائرڈ فوجی سپاہی، نے اپنے بقایا جات کی، جو1,03,412 روپے کے بقدر تھے، عدم ادائیگی کے بارے میں ایک شکایت درج کرائی۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایت درج کرنے کے 8 دنوں کے اندر ان کے بقایا جات پر کارروائی کی گئی اور ان کے اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کر دی گئی۔
4. جناب لوجیت سنگھ کی شکایت – معذوری پنشن سے غلط وصولی۔
جناب لوجیت سنگھ نے اپنے سپارش پنشن اکاؤنٹ سے غلط کٹوتیوں کے بارے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایت درج کروائی۔ کٹوتیوں کو روک دیا گیا، اور 27,411روپے کی رقم ، جو 3 ماہ کی مدت کے لیے کاٹی گئی تھی ، انہیں دوبارہ فراہم کرا دی گئی ۔
5. جناب اوم پرکاش شرما کی شکایت – مطالبہ میں طلب کی گئی رقم کی واپسی۔
جنا ب اوم پرکاش شرما نے مطالبہ کے سلسلے میں اپنی رقم کی واپسی کو ایڈجسٹ کرنے کے بارے میں شکایت درج کرائی۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل نے اسے 31,710روپے کی واپسی کی رقم ۔ اے وائی -2024-2023 کے لیے 40,779روپے اوراے وائی 2013-2012 کے لیے حاصل کرنے میں مدد کی۔
سی پی جی آر اے ایم ایس اسٹیٹس 1.6.2024 سے 15.6.2024 تک

شہری پورٹل www.pgportal.gov.in پر لاگ ان کرکےسی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایت درج کر سکتے ہیں۔
*******
ش ح۔س ب ۔ رض
U:8148
(Release ID: 2031487)