صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کے صدر نے اتکلامانی پنڈت گوپابندھو داس کی 96ویں برسی کے پروگرام میں شرکت کی
Posted On:
06 JUL 2024 8:34PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (6 جولائی، 2024) بھونیشور، اڈیشہ میں اتکلامنی پنڈت گوپا بندھو داس کی 96 ویں برسی کے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی شخص کتنی مدت تک زندہ رہتاہے، بلکہ، اہم یہ ہے کہ وہ کس قسم کی زندگی گزارتا ہے۔ یعنی کسی شخص کی ساکھ کا اندازہ صرف اس کے معاشرے اور ملک کے لیے اس کے تعاون کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت گوپا بندھو داس نے اپنی مختصر زندگی میں جتنے اچھے کام کیے اس کے بارے میں غور کیا جائے تو حیرت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت، ادب، تعلیم اور صحافت کے شعبوں میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے پنڈت گپابندھو داس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پنڈت گوپا بندھو داس اچھی طرح جانتے تھے کہ کوئی بھی معاشرہ یا قوم مناسب تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ اسی لیے انہوں نے پوری ضلع کے ستیہ بادی میں مکتکاش اسکول قائم کیا ، جسے ون ودیالیہ بھی کہا جاتا ہے۔ شروع سے ہی طالب علموں کو فطرت سے متعارف کرانے کا ان کا نقطہ نظر بہت اہم ہے۔ پنڈت گوپا بندھو نے ون ودیالیہ کے ذریعے طلباء کی مجموعی ترقی پر زور دیا۔ ان کے خیال میں تعلیم کا مطلب صرف کتابی علم نہیں ہے بلکہ تعلیم سے طلبہ کو جسمانی، ذہنی، فکری اور روحانی طور پر بھی ترقی کرنی چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ 1919 میں پنڈت گوپا بندھو داس نے‘ سماج’ اخبار کی اشاعت شروع کی۔ اس اشاعت کے ذریعے انہوں نے اڈیشہ میں آزادی کا پیغام پھیلایا۔ انہوں نے اس اخبار کے ذریعے عوام کے مسائل بھی اٹھائے۔ ‘سماج’ میں ان کے اداریوں نے اوڈیا ادب کو مالا مال کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پنڈت گوپا بندھو داس قوم پرستی اور جمہوری اقدار میں یقین رکھتے تھے۔ ان کی شاعری اور نثر حب الوطنی اور دنیا کی فلاح کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو اوڈیا کے افتخار کے ساتھ ساتھ ہندوستانی قوم پرستی کے لیے وقف کررکھا تھا۔ پنڈت گوپا بندھو نے لکھا ‘‘میں ہندوستان میں جہاں بھی ہوں، مجھے یقین کرنا چاہیے کہ میں گھر پر ہوں’’۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں گوپا بندھو جی کی بھرپور ہندوستانی طرز فکر سے متاثر ہونا چاہئے۔
******
ش ح۔س ب ۔ رض
U:8146
(Release ID: 2031477)
Visitor Counter : 48