مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی نے تجاویز مدعو کیں: کوانٹم معیار کاری اور جانچ لیبارٹریز


یہ لیبارٹریاں تمام شہریوں کے فائدے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجیز کی مکمل صلاحیت کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدت کے مرکز کے طور پر کام کریں گی

ان کا مقصد کوانٹم کمیونیکیشن عناصر کے ہموار انضمام کے لیے ضروری معیارات اور پروٹوکول قائم کرنا ہے

کوانٹم تصورات، عمل، آلات اور ایپلی کیشن کی توثیق کرنے کے لیے لیبارٹریاں قابل اعتماد ٹیسٹ سہولیات کو فروغ دیں گی

یہ پہل ہندوستان کو کوانٹم ٹیکنالوجیز میں خود کفیل بنانے اور اس جدید میدان میں عالمی معیار قائم کرنے کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے

Posted On: 07 JUL 2024 10:34AM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے ”کوانٹم معیار کاری اور جانچ لیبارٹریز“ کے عنوان سے تجاویز کو مدعو کیا ہے اور ہندوستانی تعلیمی اداروں یا آر اینڈ ڈی اداروں سے انفرادی طور پر یا شراکت میں گذارشات مدعو کی ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد کوانٹم ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور ترقی کو تیز کرنا ہے، اس طرح کوانٹم کمیونیکیشن سسٹمز کی انٹرآپریبلٹی، اعتماد اور سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ لیبارٹریاں جدت کے مرکز کے طور پر کام کریں گی جو تمام شہریوں کے فائدے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجی کے ڈیولپر، ٹیسٹ سازوسامان کے مینوفیکچرر اور تعلیمی محققین کو اکٹھا کریں گی تاکہ کوانٹم ٹیکنالوجیز کی مکمل صلاحیت کو تلاش کیا جا سکے اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

روزمرہ کی زندگی میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے معیار زندگی کو بہتر بنانا

یہ پہل وزیر اعظم کے ’جے انوسندھان‘ کے وژن کے مطابق ہے، جس کا مقصد ہندوستانی شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیلی کام مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور ترقی میں تعاون کرنا ہے۔ یہ ہندوستان کو کوانٹم ٹیکنالوجیز میں خود انحصار بنانے اور اس جدید میدان میں عالمی معیارات قائم کرنے کی سمت ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ کوشش نہ صرف محفوظ، قابل بھروسہ اور مؤثر کوانٹم کمیونیکیشن سسٹمز کی ترقی کی حمایت کرتی ہے بلکہ اس کا مقصد تمام ہندوستانی شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنا ہے جو مواصلات، ڈیٹا کی حفاظت اور مجموعی ڈجیٹل تجربے کو بہتر بناتی ہے۔

مجوزہ لیبارٹریوں کے مقاصد:

1. کوانٹم معیار کاری: کوانٹم کمیونیکیشن عناصر جیسے کوانٹم کلیدی تقسیم، کوانٹم اسٹیٹ اینالائزر، آپٹیکل فائبر اور اجزاء کو موجودہ اور مستقبل کے کمیونیکیشن نیٹ ورکس میں ہموار انضمام کے لیے ضروری معیارات اور پروٹوکول کا قیام۔

2. ٹیسٹ کی سہولیات: کوانٹم تصورات، عمل، آلات اور ایپلی کیشنوں کی توثیق کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ قابل اعتماد ٹیسٹ سہولیات تیار کرنا جو ہندوستانی صنعت اور اسٹارٹ اپس، آر اینڈ ڈی اور تعلیمی اداروں کے اراکین کے ذریعے مرتب کیے گئے ہیں۔ اس میں مختلف حالات میں ان کی کارکردگی کی تصدیق اور قومی اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ان کی تعمیل کی تصدیق شامل ہے۔ یہ سہولیات کوانٹم ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاونت کریں گی جنہیں شہری صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں محفوظ اور مؤثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

ان لیبارٹریوں کا مقصد صنعت، اسٹارٹ اپس اور مقامی ٹیلی کام اسٹیک ہولڈروں تک معمولی فیس پر آسان رسائی قائم کرنا ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ ہر کوئی تیار کردہ کوانٹم ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو۔ یہ اقدام مقامی کوانٹم ٹیکنالوجی کے حل کی ترقی میں معاونت کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کو عالمی معیار میں ایک رہنما کے طور پر شناخت دلاتا ہے۔

جانچ کے لیے تجویز کردہ ٹیکنالوجیز:

  • واحد فوٹوون اور الجھے ہوئے فوٹوون ذرائع۔
  • واحد فوٹوون ڈیٹیکٹر بشمول سپر کنڈکٹنگ نان وائر ایس پی ڈی اور برفانی تودہ فوٹو ڈایوڈ۔
  • کوانٹم میموری اور ریپیٹر۔
  • کوانٹم کمیونیکیشن ماڈیول جیسے کیو کے ڈی، کوانٹم ٹیلی پورٹیشن اور فری اسپیس کوانٹم کمیونیکیشن۔
  • قابل اعتماد نوڈس اور ناقابل اعتماد نوڈس۔
  • کوانٹم کمیونیکیشن ڈومین سے متعلق کوئی دوسرے آئٹم۔

 

تجویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 05 اگست 2024 ہے۔ جمع کرانے کے رہنما خطوط اور ضروریات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ڈی او ٹی کی ویب سائٹ https://dot.gov.in ملاحظہ کریں یا https://ttdf.usof.gov.in پر ٹی ٹی ڈی ایف پروگرام آفس سے رابطہ کریں۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8137


(Release ID: 2031414) Visitor Counter : 62