وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

آئندہ مرکزی بجٹ 2024-25  کے لیے ماقبل بجٹ مشاورتی میٹنگ نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 07 JUL 2024 11:18AM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2024-25 کے لیے ماقبل بجٹ مشاورت ، جس کا آغاز  19 جون 2024 سے وزارت خزانہ  میں ہوا تھا، اور جس کی صدارت خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کی تھی، 5 جولائی 2024 کو اختتام کو پہنچی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZOSQ.jpg

خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے 25جون 2024 کو نئی دہلی میں تجارت و صنعت کے نمائندوں کے ساتھ آئندہ عام بجٹ 2024-25 کے لیے منعقدہ ساتویں ماقبل بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی۔

 

اس مشاورتی میٹنگ میں  تمام تر 10 شراکت دار گروپوں کے 120 سے زائد مدعوئین نے شرکت کی، جن میں کاشتکاروں کی انجمنوں اور زرعی ماہرین اقتصادیات؛ تجارتی یونینوں؛ تعلیمی اور صحتی شعبے؛ روزگار اور ہنرمندی؛ ایم ایس ایم ای؛ تجارت و خدمات؛ صنعت؛ ماہرین اقتصادیات؛ مالیاتی شعبے اور پونجی منڈیوں کے علاوہ بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور شہری شعبے کے ماہرین اور نمائندے شامل تھے۔

خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری؛ خزانہ سکریٹری اور اخراجات کے سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن؛ محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ؛ ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری جناب توہِن کے پانڈے؛ مالیاتی خدمات کے محکمے سکریٹری جناب وویک جوشی؛ محکمہ مالیات کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا؛ کمپنی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج گووِل، متعلقہ وزارتوں کے سکریٹریز، چیف اکنامک ایڈوائزر، ڈاکٹر وی اننت ناگیشورن، اور وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کے سینئر افسران کی آراء کو متعلقہ میٹنگوں کے دوران رکھا گیا۔

مشاورت کے دوران، مرکزی وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے قیمتی تجاویز کا اشتراک کرنے کے لیے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ماہرین اور نمائندوں کو یقین دلایا کہ مرکزی بجٹ 2024-25 کی تیاری کے دوران ان کی تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور ان پر غور کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8134


(Release ID: 2031407) Visitor Counter : 74