صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

این بی ای ایم ایس ہندوستان کے 50 شہروں میں 71 مراکز میں 35,819 امیدواروں کے لئے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ امتحان کا انعقاد کیا

Posted On: 06 JUL 2024 6:15PM by PIB Delhi

نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس)، وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند کے ایک خود مختار ادارے نے آج 35,819 امیدواروں کے لیے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ امتحان (ایف ایم جی ای) کا انعقاد کیا۔

یہ امتحان 21 ریاستوں کے 50 شہروں میں پھیلے ہوئے 71 مراکز میں منعقد کیا گیا ہے۔ امتحان کے لیے  سخت حفاظت کے اقدام کے طور پر، این بی ای ایم ایس نے امتحان کے انعقاد کی نگرانی کے لیے 250 سے زیادہ تشخیص کاروں کو مقرر کیا۔ 45 فیکلٹی ممبران پر مشتمل فلائنگ اسکواڈ کے ساتھ اس میں مزید اضافہ کیا گیا۔

مرکزی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق، صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر اداروں نے بھی تمام امتحانی مراکز پر ایک سینئر شخص کو تعینات کیا تھا۔ کہیں بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے اور این بی ای ایم ایس آج کے ایف ایم جی ای کے نتائج کا بروقت اعلان کرے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8128



(Release ID: 2031313) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil