صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایف ایس ایس اے آئی نے خوراک اتھارٹی کی 44ویں میٹنگ میں مجموعی شوگر، نمک اور سیچوریٹڈ فیٹ سے متعلق تغذیائی اطلاعاتی لیبلنگ کو موٹے حروف اور بڑے فانٹ سائز میں دکھانے کی تجویز کو منظوری دی
ترمیم کا مقصد صارفین کو بااختیار بنانا ہے کہ وہ اس پروڈکٹ کی غذائی قدر کو بہتر طور پر سمجھ سکیں جو وہ استعمال کر رہے ہیں اور صحت مندانہ فیصلے لے سکیں
اس سے غیر متعدی بیماریوں کو بڑھنے سے روکنے اور صحت عامہ اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی کوششوں میں بھی مدد ملے گی
Posted On:
06 JUL 2024 6:14PM by PIB Delhi
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کے لیبل پر مجموعی شوگر، نمک اور سیچوریٹڈ فیٹ سے متعلق غذائی معلومات کو جلی حروف اور نسبتاً بڑے فونٹ سائز میں ظاہر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (لیبلنگ اور ڈسپلے) ریگولیشنز، 2020 میں غذائیت سے متعلق معلومات کی لیبلنگ کے سلسلے میں ترمیم کو منظوری دینے کا فیصلہ فوڈ اتھارٹی کی 44ویں میٹنگ میں لیا گیا، جو ایف ایس ایس اے آئی کے چیئرپرسن شری اپوروا چندرا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس ترمیم کا مقصد صارفین کو بااختیار بنانا ہے کہ وہ اس پروڈکٹ کی غذائیت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں جو وہ استعمال کر رہے ہیں اور صحت مندانہ فیصلے لے سکیں۔
مذکورہ ترمیم کی مسودہ مشتہری اب تجاویز اور اعتراضات کو مدعو کرنے کے لیے پبلک ڈومین میں رکھی جائے گی۔
مجموعی شوگر، مجموعی سیچوریٹڈ فیٹ اور سوڈیم مواد کے لیے تجویز کردہ غذائی مقدار(آر ڈی اے ) میں فی سرو فیصد(%)کے بارے میں معلومات جلی حروف میں دی جائے گی۔ ایف ایس ایس (لیبلنگ اور ڈسپلے) ریگولیشن، 2020 کا ضابطہ 2 (v) اور 5(3) بالترتیب کھانے کی مصنوعات کے لیبل پر سرونگ سائز اور غذائیت کی معلومات کا ذکر کرنے کے تقاضوں کی وضاحت کرتا ہے۔
صارفین کو صحت مند انتخاب کرنے کو بااختیار بنانے کے ساتھ، یہ ترمیم غیر متعدی امراض (این سی ڈی) کے عروج سے نمٹنے اور صحت عامہ اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی کوششوں میں بھی حصہ ڈالے گی۔ واضح اور امتیازی لیبلنگ کے تقاضوں کی ترقی کو ترجیح دینے سے این سی ڈی کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں میں مدد ملے گی۔
مزید برآں، ایف ایس ایس اے آئی جھوٹے اور گمراہ کن دعوؤں کی روک تھام کے لیے وقتاً فوقتاً ایڈوائزری جاری کرتا رہا ہے۔ ان میں 'ہیلتھ ڈرنک' کی اصطلاح کو ہٹانے کے لیے ای کامرس ویب سائٹ کو بھیجے گئے مشورے شامل ہیں کیونکہ ان کی ایف ایس ایس ایکٹ 2006 یا اس کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کے تحت کہیں بھی معیار کے لحاظ سے وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔ اس ہدایت کے علاوہ جس کے تحت تمام فوڈ بزنس آپریٹرس (ایف بی اوز) سے پھلوں کے رس سے ازسر نو تیار کردہ مصنوعات کے لیبلوں پر ’100 فیصد پھلوں کے رس‘ کے دعوے کے ہٹانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، گیہوں کے آٹے / بہتر گیہوں کے آٹے کی اصطلاح کا استعمال، سابقہ یا لاحقہ کے ساتھ او آر ایس کے اشتہار اور مارکیٹنگ، اور ملٹی سورس خوردنی سبزیوں کے تیل کے لیے غذائیت کی شمولیت کے دعوے، وغیرہ کو بھی ہٹانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یہ ایڈوائزری اور ہدایات ایف بی اوز کے ذریعہ گمراہ کن دعوؤں سے بچنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، وزارت تجارت ، صارفین کے امور کی وزارت، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت، قانون و انصاف کی وزارت، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے سینئر حکام؛ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں صنعتی انجمنوں، صارفین کی تنظیموں، تحقیقی اداروں اور کسانوں کی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8127
(Release ID: 2031295)
Visitor Counter : 76