محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کی وزارت نے ریاستی حکومتوں کی رپورٹ این ایچ آر سی کو ارسال کیا
Posted On:
06 JUL 2024 4:18PM by PIB Delhi
وزارت محنت اور روزگار نے فاکس کون کے ذریعہ شادی شدہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے میں تمل ناڈو حکومت کے محکمہ محنت سے موصول ہونے والی رپورٹ کو قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کو بھجوا دیا ہے۔
ایک الگ مواصلات میں، وزارت نے ہریانہ حکومت کی ان کے گودام میں ایمیزون کارکنوں کے مسائل پر تفصیلی رپورٹ بھی این ایچ آر سی کو بھیجی ہے۔ رپورٹ میں ایمیزون کی طرف سے لیبر قوانین کی بعض دفعات کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے متعلقہ لیبر قوانین کی دفعات کے مطابق قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
8124
(Release ID: 2031253)
Visitor Counter : 61