کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈرون ماحولیاتی نظام کی ترقی زرعی شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم کی‘نمو ڈرون دیدی’ اسکیم سے ہم آہنگ ہے


ڈرون فصل کی پیداوار بڑھے گی ، کسانوں کے اخراجات کم ہوں گے: جناب گوئل

حکومت کی بنیادی توجہ ضوابط کو آسان کرنا، اسٹارٹ اپس میں آنے والی پیچیدگیوں کو کم کرنا ہے: جناب گوئل

وزیر اعظم مودی کا بنیادی ڈھانچہ ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے پر زور دیتا ہے: جناب گوئل

Posted On: 04 JUL 2024 8:55PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے زیر اہتمام بین الاقوامی انوویشن کنکلیو میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ڈرون صنعت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔  جس نےگزشتہ تین بر سوں میں تیزی سے ترقی کی۔ جدت طرازی کی طاقت پر ٹیکنالوجی کی ترقی اور ڈرون صنعت میں  ہوئی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ ڈرون ایکو سسٹم کی ترقی اور اسے ملک بھر کے دیہاتوں میں تعینات کرنا پی ایم کے 'نمو ڈرون دیدی' پہل کے مطابق ہے جس سے زراعت کے شعبے  میں خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ڈرون صنعت میں تکنیکی ترقی سے موسم کی خرابی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی اور کسانوں کو اعلیٰ معیار اور زیادہ مقدار میں پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈرون اور ڈرون اجزاء کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو(پی ایل آئی) اسکیم اس شعبے کی ترقی کے لیے ایک کِک اسٹارٹر ہے اور اسے حکومت کی جانب سے مستقل سبسڈی اسکیم کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے کہا، ‘‘وزیر اعظم کی انتظامیہ کی تیسری مدت میں ہم تین گنا رفتار سے کام کریں گے، تین گنا نتائج  کو یقینی بنائیں گے اور امید کرتے ہیں کہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائیں گے’’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز کوآپریٹو سیکٹر، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن(ایف پی اوز) کو ایک مشترکہ سہولت کے طور پر زرعی انفرا فنڈز کی مدد سے کسانوں کو  کھاد کی فراہمی اور ضیاع اور اخراجات کو کم کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈرون ماحولیاتی نظام کی مالی اعانت اور رہنمائی کے لیے، ایس آئی ڈی بی آئی کو اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے شامل کیا جا سکتا ہے۔

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے بارے میں وزیر نے کہا کہ 2024 کی پہلی ششماہی میں 18 ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) پہلے ہی پیش کیے جا چکے ہیں اور 2023 میں 17 آئی پی او پیش کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی  قیادت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے لیے بڑے پیمانے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قواعد و ضوابط میں نرمی اور اسٹارٹ اپس پر تعمیل کے بوجھ کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی(ای او ڈی بی) کو فعال کرنا پی ایم مودی کی حکومت کا بنیادی فوکس رہا ہے۔

جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا معیشت پر کئی گنا اثر پڑتا ہے جس سے سامان اور خدمات کی مانگ بڑھتی ہے اور ملک میں کھپت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے  بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے سے صنعت کی ترقی ہوئی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا  ہوئے  ہیں جس نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے۔

*****

ش ح۔ج ق۔ رض

U:8077



(Release ID: 2030888) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil