تعاون کی وزارت
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ ہفتہ، 6 جولائی 2024 کو گجرات کےگاندھی نگرمیں 102 ویں‘کوآپریٹیو کے بین الاقوامی دن’ کے موقع پر‘‘ساہکار سے سمردھی’’ کانفرنس سے خطاب کریں گے
102 ویں بین الاقوامی کوآپریٹو ڈے کی تھیم ہے- ‘‘کوآپریٹو سب کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کرتا ہے’’
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں امداد باہمی کی وزارت نے 54 سے زیادہ اقدامات کیے ہیں
‘سہکار سے سمردھی’کانفرنس کے دوران، داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر کسانوں کے ذریعے نینو کھاد کی خریداری پر 50 فیصد امداد کے لیے اسکیم کا آغاز کریں گے
جناب امت شاہ این سی او ایل کے ذریعہ تیار کردہ‘بھارت آرگینک آٹا’ کا افتتاح بھی کریں گے
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بناس کانٹھا اور پنچ محل اضلاع میں کوآپریٹیو سے متعلق اہم پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے
جناب امت شاہ بناس کانٹھا میں خواتین کوآپریٹو ممبران کو صفر سود شرح پر روپے کے سی سی تقسیم کریں گے
امداد باہمی کے مرکزی وزیر،پنچ محل میں امداد باہمی کی وزارت کی طرف سے کئے گئے اہم اقدامات پر گجرات کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے
Posted On:
04 JUL 2024 6:00PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ ہفتہ 6 جولائی 2024 کو گجرات کےگاندھی نگر میں کوآپریٹیو کے 102 ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر سہکار سے سمردھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ امداد باہمی کی وزارت، کوآپریٹیو 2024 کے بین الاقوامی دن کا جشن منانے کے لیے اس دن ‘سہکار سے سمردھی’کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔
کوآپریٹو کا عالمی دن دنیا بھر میں تعاون پر مبنی تحریک کا سالانہ جشن ہے۔ یہ 1923 کے بعد سے انٹرنیشنل کوآپریٹو الائنس (آئی سی اے)کے ذریعہ جولائی کے پہلے ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔ اتفاق سے، بین الاقوامی یوم تعاون 2024 6 جولائی کو منایا جائے گا، جو کہ امداد باہمی کی کا تیسرا یوم تاسیس بھی ہے۔ 102 ویں بین الاقوامی کوآپریٹو ڈے کا تھیم ہے- ‘‘کوآپریٹیو سب کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیرہے’’۔
‘سہکار سے سمردھی’ کانفرنس کے دوران داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر مالی سال25-2024 کے لیے حکومت کی اے جی آر-2اسکیم کے تحت کسانوں کے ذریعے نینو کھاد کی خریداری پر 50فیصد امداد کے لیے اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ جناب شاہ تقریب میں ہی تین کسانوں کو اس کی ادائیگی بھی شروع کریں گے۔ جناب شاہ نیشنل کوآپریٹو آرگنکس لمیٹڈ(این سی او ایل)کے ذریعہ تیار کردہ‘بھارت آرگینک آٹا’ کے اجراء کا بھی افتتاح کریں گے۔
جناب امت شاہ ہفتہ کو بناس کانٹھا میں چانگڈا دودھ پروڈیوسرز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ مائیکرو اے ٹی ایمز پر روپے کے سی سی کے ذریعے دودھ تیار کرنے والوں کی طرف سے کی جانے والی لین دین کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی امداد باہمی کے مرکزی وزیر بناس کانٹھا میں خواتین کوآپریٹو ممبران کو صفر سود کی شرح پر روپے کے سی سی تقسیم کریں گے۔
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر پنچ محل ضلع کابھی دورہ کریں گے، جہاں وہ انگڑیا ارتھکشم سیوا سہکاری منڈلی کا دورہ کریں گے اور آس پاس کے کوآپریٹو ممبروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ آشا پور چھڑیا ملک کوآپریٹیو سوسائٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دیگر چیزوں کے ساتھ ڈیری کے کام کاج کا جائزہ لیں گے۔ گجرات میں امداد باہمی کی وزارت کے مختلف اہم اقدامات پر ایک جائزہ میٹنگ ہوگی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شاندار قیادت اور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قابل رہنمائی میں امداد باہمی کی وزارت نے بہت کم وقت میں کوآپریٹو سیکٹر میں 54 سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔ کوآپریٹیو کے عالمی دن 2024 کے موقع پر امدا دباہمی کی وزارت کی جانب سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اس اہم تقریب کا جشن ہوگا۔ اس سے بین الاقوامی یوم کوآپریٹو 2024 کے تھیم کو تقویت دینے میں بھی مدد ملے گی، جہاں داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کوآپریٹیو کے ساتھ ‘‘سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر’’ کے لیے بات چیت شروع کریں گے۔ یہ کانفرنس اس حقیقت کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2025 کو کوآپریٹو کا بین الاقوامی سال (آئی وائی سی2025) قرار دیا ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ‘ساہکار سے سمردھی’ کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم اور آگے ہے۔
****
ش ح۔ع ح۔ن ع
U: 8069
(Release ID: 2030822)
Visitor Counter : 79