سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (دِویانگ جَن)  ، 5  سے 11 جولائی 2024 تک  بھوبنیشور میں ،  دویا کلا میلہ، دویا کلا شکتی اور دِویانگ جَن روزگار میلہ کا انعقاد کرے گا


مشہور دِویا کلا میلہ اور دِویا کلا شکتی میلے کا کل افتتاح کیا جائے گا

اس تقریب میں دِویانگ جَن کے ٹیلنٹ  اور صلاحیتوں کو فروغ دینے پر  توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 04 JUL 2024 5:36PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی  سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت  کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (دِویانگ جَن)، نیشنل دِویانگ جَن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کے تعاون سے، ایک قابل ذکر تقریب کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے  ، جس میں ہنر اور دستکاری کا جشن منایا جائے گا۔ ملک بھر سے دِویانگ کاروباریوں اور کاریگروں کا  دِویا کلا میلہ اور دِویا کلا شکتی کا انعقاد  ، 5 سے 11 جولائی 2024 تک اڈیشہ  کے بھوبنیشور  میں لنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی (کے آئی آئی ٹی ) کیمپس  میں ہوگا۔

تقریب کا افتتاح 5 جولائی 2024 کو دوپہر  ایک  بجے   حکومتِ ہند کی ایم ایس جے اور ای  کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کے ذریعے کیا جائے گا۔ اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ اور اڈیشہ سمیت چھ ریاستوں سے دِویانگ جَن کے لیے کام کرنے والی ممتاز این جی اوز، دیگر معززین کے ساتھ اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

مشہور ثقافتی پروگرام  ’’ دِویا کلا شکتی ‘‘میں مذکورہ چھ ریاستوں کے دِویانگ  جن فنکاروں کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ کے آئی آئی ٹی  یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ  ’’ دِویا کلا شکتی ‘‘ ،   دِویانگ جَن کے ٹیلنٹ  اور صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے، فن اور ثقافت کے ذریعے معاشرے میں ان کی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔

میلے ’’ دِویا کلا میلہ‘‘ میں 190 سے زیادہ دِویانگ کاریگروں، فنکاروں اور کاروباریوں کے تیار کردہ متحرک مصنوعات کی نمائش ہوگی۔ زائرین ،  گھر کی سجاوٹ اور طرز زندگی، لباس، اسٹیشنری، ماحول دوست مصنوعات، پیک شدہ خوراک، نامیاتی مصنوعات، کھلونے، تحائف، ذاتی لوازمات جیسے زیورات اور کلچ بیگز، پینٹنگز وغیرہ سمیت وسیع اقسام کی تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ تقریب ’’ووکل فار لوکل ‘‘  اقدام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جس سے زائرین ،  دِویانگ کاریگروں کے بے پناہ عزم کے ساتھ بنائی گئی منفرد اشیاء خرید سکتے ہیں۔

چھ  روزہ تقریب ،  کیمپس-6 میں 5 سے 11 جولائی تک صبح 9 بجے سے رات 9:30 بجے تک  منعقد کی جائے  گی ۔ اس میں ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا جائے گا، جس میں دِویانگ جَن فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی پرفارمنس بھی شامل ہے۔ مزید برآں، زائرین تقریب میں مختلف قسم کے علاقائی کھانوں کا مزہ  بھی لے سکتے ہیں۔

اوڈیشہ  کے سوامی وویکانند  باز آباد کاری کی تربیت اور تحقیق کے  قومی انسٹی ٹیوٹ (ایس وی این آئی آر ٹی اے آر )  کے ذریعہ مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او ) کے تعاون سے ، علیحدہ تشخیصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے، تاکہ اُن  معذور افراد کی مدد کی جا سکے  ، جنہیں امداد اور آلات کی ضرورت ہے۔

دِویا کلا میلہ اور دِویا کلا شکتی، دِویانگ جن روزگار میلہ کے ساتھ، ایک جامع معاشرے کی تعمیر کی جانب  ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں ،  جو دِویانگ جن کو تسلیم کرتاہے  اور  انہیں با اختیار بناتا ہے۔ یہ تقریب   ، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کی  طرف سے احتیاط سے منصوبہ بند کی گئی ہے نیز  اس کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس کا مقصد دِویانگ جن کے سشکتی کرن کے تصور کو پورے ملک میں فروغ دینا ہے۔

 

*****

) ش ح۔  ا ع ۔  ع ا (

U.No. 8068


(Release ID: 2030809) Visitor Counter : 64