وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دہلی پولیس سائبر جرائم اور اقتصادی جرائم، مرکزی اقتصادی خفیہ  بیورو (سی ای آئی بی)، خفیہ بیورو اور سائبر سیل، دہلی کے ناموں، دستخطوں، ڈاک ٹکٹوں اور لوگو والے جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی ای میلز پر عام لوگوں کو الرٹ کیا جارہا  ہے


فرضی خط میں ممکنہ متاثرین کے خلاف چائلڈ پورنوگرافی، بچہ باز، سائبر پورنوگرافی، جنسی عمل کی تصویری عکاسی، گرومنگ وغیرہ کے الزامات  لگائے جاتے ہیں

Posted On: 04 JUL 2024 5:01PM by PIB Delhi

یہ بات سامنے آئی ہے کہ جعلسازوں کی جانب سے بہت سے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے متعدد جعلی اور فرضی ای میلز سرکولیٹ کئے جارہے ہیں۔ اس طرح کے فرضی ای میلز میں ایک خط منسلک ہوتا ہے جس پر مرکزی اقتصادی خفیہ بیورو(سی ای آئی بی) اور سائبر سیل، نئی دہلی کے ڈاک ٹکٹوں اور لوگو کے ساتھ جناب  سندیپ کھیروار، اے ڈی جی، سائبرجرائم اور اقتصادی جرائم ، دہلی پولیس ہیڈکوارٹر، نئی دہلی اورجناب انوپم پرکاش، جوائنٹ سکریٹری(سی او ایف ای جپی او ایس اے)، مرکزی اقتصادی خفیہ  بیورو(سی ای آئی بی) کے نام اور دستخط ہوتے ہیں۔ 

مذکورہ خط میں چائلڈ پورنوگرافی، بچہ باز، سائبر پورنوگرافی، جنسی عمل کی تصویری عکاسی، گرومنگ وغیرہ کے الزامات مذکورہ ای میلز وصول کرنے والوں کے خلاف لگائے گئے ہیں۔ جعلسازوں نے متذکرہ بالا جعلی ای میل سے منسلک  کے ساتھ بھیجنے کے لیے مختلف ای میل ایڈریس استعمال کیے ہیں۔ پولیس حکام کو اس معاملے میں ضروری کارروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جعلی خط کی نقل عام لوگوں کے حوالے کے لیے ذیل میں دی گئی ہے۔

ایسی کسی بھی ای میل کے وصول کنندہ کو اس دھوکہ دہی کی کوشش کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے۔ عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ منسلک خط کے ساتھ ایسی کسی بھی ای میل کا جواب نہ دیا جائے اور ایسے معاملات کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن/سائبر پولیس اسٹیشن کو دی جائے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UGIH.jpg

 

****

 

ش ح۔ع ح۔ن ع

U: 8066

 


(Release ID: 2030803) Visitor Counter : 104