بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ایم پی ٹی جمعہ کے روز ‘پورٹ آف دی فیوچر’ پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کرے گا

Posted On: 03 JUL 2024 3:22PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، حکومت ہند کے تحت مورموگاو پورٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اور لائٹ شپس، بین الاقوامی مرکز گوا، ڈونا پاؤلا، شمالی گوا میں ‘‘مستقبل کی بندرگاہ’’ کے موضوع پر، 05 جولائی 2024 کو ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔

کانفرنس کا ایک اہم مقصد بڑی بندرگاہوں کو ‘پورٹ 4.0’ میں تبدیل کرنے، اہم کاروباری عمل کو ڈیجیٹل  سسٹم میں  منتقل کرنے، سیکورٹی کو بہتر بنانے، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے، بندرگاہوں کی پائیداری کو بڑھانے، اور بغیر کسی رکاوٹ کے نیویگیشن،اہم بندرگاہوں کے اندر اور ان کے درمیان ٹائم ڈیٹا ٹرانسمیشن کو فعال کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا ہے۔

کانفرنس کا مقصد ہندوستانی بندرگاہوں کے لیے جی 5ٹیکنالوجی کے نفاذ کی طرف بڑھنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنا ہے، اور جدید ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے استعمال اور ویسل ٹریفک سروسز میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے استعمال کے ذریعے نیویگیشن، سیکورٹی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

کانفرنس میں عالمی بندرگاہوں میں نافذ  جی 5 کمیونیکیشن نیٹ ورکس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس بات پر بھی کہ  ان بندرگاہوں کی بنیادی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجیز جیسے کہ مصنوعی ذہات(اے آئی)، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز وغیرہ کے استعمال کو کس طرح استعمال کیا گیا ہے۔

یہ تقریب صنعت کے ماہرین، محققین، پیشہ ور افراد، بندرگاہوں کے منتظمین اور ایگزیکٹوز، اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے پالیسی سازوں کو ایک ساتھ لائے گی تاکہ بندرگاہوں اورسمندری آپریشنز کے تناظر میں  جی 5 ٹیکنالوجی اور ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز ( جہاز رانی کے بندوبست  کے نظام ) کی تازہ ترین پیشرفت اور ایپلی کیشنز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

******

ش ح۔س ب ۔ رض

U:8048

 



(Release ID: 2030566) Visitor Counter : 20